Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

ڈیزل پمپ سے پیدا ہونے والا دھواں 3 افراد کی جان لے گیا

 عنوانتحصیل کلر کہار کے نواحی علاقے بھرپور  میں کنویں کی صفائی کے غرض سے استعمال کیے جانے والے ڈیزل پمپ سے پیدا ہونے والا دھواں کنوے میں آکس...


 عنوانتحصیل کلر کہار کے نواحی علاقے بھرپور  میں کنویں کی صفائی کے غرض سے استعمال کیے جانے والے ڈیزل پمپ سے پیدا ہونے والا دھواں کنوے میں آکسیجن کی کمی کا باعث بننے سے 3 افراد جانبحق 

ریسکیوکمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں مورخہ22 جون2023 کو 2:37 منٹ پر کال موصول ہوئی   تحصیل کلر کہار کے نواحی علاقہ بھر پور جو کہ تحصیل کلر کہار سے 15کلومیٹر جبکہ سنٹر اسٹیشن چکوال سے45 کلومیٹر تھا  25 منٹ کے رسپانس ٹائم میں ایک ایمبولینس سب اسٹیشن کلر کہار سے روانہ کی گئی جب کہ ریسکیو وہیکل نے سینٹر اسٹیشن چکوال سے رسپانس کیا۔

 کنویں کی صفائی کی غرض سے کنویں میں ڈیزل پمپ کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے کنویں میں دھواں بھر جانے کی وجہ سے کنویں میں صفائی کی غرض سے موجود شخص بے ہوش ہوگیا جب کہ بے ہوش شخص کو بچانے کے لئے جانے والا دوسرا شخص بھی آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بے ہوش ہو گیا جب کہ دونوں افراد کو دیکھ کر تیسرا شخص بھی ان کی مدد کے لیے کنویں میں اترا اور وہ بھی بیہوش ہوگیا ان کو دیکھ کر ایک اور شخص نے کنویں میں اترنے کی کوشش کی لیکن طبیعت خراب ہونے کے باعث اس کو کنویں سے باہر کھینچ لیا گیا ریسکیورز نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے تینوں ڈیڈ باڈیز کو کنویں سے باہر نکال لیا


 

PUNJAB EMERGENCY SERVICE DEPARTMENT RESCUE 1122 CHAKWAL 


No:MC/CHk(88-23)  

Date:,22-06-23  

میڈیا کوارڈینیٹر

ریسکیو 1122چکوال 


Contact:0332-5948862


کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.