Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

بارش کی وجہ سے ٹریفک میں پھنسے کیری وین میں بچی کی پیدائش

صبح 10 بجے ایک  شخص جس کا تعلق چکوال کے نوائی علاقے کرسال سے ہے مدد کے لیے ریسکیو سٹیشن چکوال آیا جو کہ اپنی زوجہ کو ڈلیوری کیس کے سلسلہ میں...

صبح 10 بجے ایک  شخص جس کا تعلق چکوال کے نوائی علاقے کرسال سے ہے مدد کے لیے ریسکیو سٹیشن چکوال آیا جو کہ اپنی زوجہ کو ڈلیوری کیس کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال لے کر جا رہا تھا لیکن تیز بارش کی وجہ سے گاڑی پانی کے اندر ٹریفک میں پھنس گئی جس پر فوری طور پر دو فیمیل ریسکیورز (ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن) کو روانہ کیا گیا جبکہ مریضہ کو لیبر پین شروع ہو چکی تھی ۔

ریسکیورز نے وقت ضائع کیے بغیر گاڑی کو پانی سے نکال کر محفوظ مقام تک پہنچایا اور 20 منٹ کے دورانیہ میں ڈلیوری کروا دی ریسکیو سٹیشن کے سامنے پانی کا بہت زیادہ بہاؤ ہونے کی وجہ سے ایمبولنس پہنچنا ممکن نہ تھا جبکہ اسی دوران اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل کا گزر ہوا جس پر انہوں نے  گاڑی کو روک کر صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے رسکیورز کی حوصلہ افزائی کی جبکہ ریسکیورز نے زچہ بچہ  کو باحفاظت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا#


 

۔PUNJAB EMERGENCY SERVICE DEPARTMENT RESCUE 1122 CHAKWAL 


No:MC/CHk(103-23)  

Date:,19-07-23  

میڈیا کوارڈینیٹر

ریسکیو 1122چکوال 


Contact:0332-5948862


کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.