Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

گیس لیکج سے ہونے والے دھماکہ سے کمرے کی چھت گر گئی

   عنوان مہاجرین سادات عمر فاروق مسجد کے اوپر بنائے گئے رہائشی کمرے میں  گیس لیکج سے ہونے والے دھماکہ سے کمر کی چھت گر گئی  حادثے میں دو افر...

 

 عنوان مہاجرین سادات عمر فاروق مسجد کے اوپر بنائے گئے رہائشی کمرے میں  گیس لیکج سے ہونے والے دھماکہ سے کمر کی چھت گر گئی  حادثے میں دو افراد زخمی آگ پر قابو پا لیا گیا 


چکوال( نعمان اختر) مہاجرین سادات عمر فاروق مسجد کے اوپر رہائش کے لیے بنائے گئے کمرے میں گیس لیک ہونے پر دھماکہ سے کمرے کی چھت گرنے کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول نے سینٹرل اسٹیشن چکوال سے ایمبولنس سمیت دو فائر وہیکل روانہ کیں،

 اسٹیشن کوارڈینیٹر مصدق حبیب نے بتایا کمرے میں گیس کی لیکج کی وجہ سے دھماکے ہونے پر کمرے کی چھت گر گئی جبکہ حادثہ میں دو افراد زخمی ہوئے جن میں 33 سالہ عثمان ولد عبدالجبار کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیااور جبکہ22 سالہ حنظلہ ولد عبدالجبار کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔لگنے والی آگ پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے فورا قابو پا کر کوئی بھی مزید نقصان ہونے سے بچا لیا گیا جبکہ انسیڈنٹ کمانڈر ڈاکٹر عتیق احمد خان موقع پر موجود رہے ۔


PUNJAB EMERGENCY SERVICE DEPARTMENT RESCUE 1122 CHAKWAL 


No:MC/CHk(91-23)  

Date:,28-06-23  

میڈیا کوارڈینیٹر

ریسکیو 1122چکوال 


Contact:0332-5948862


کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.