چکوال(نعمان اختر)ادھوال گاؤں سے گہرے کنویں میں خاتون گرنے کی اطلاع پر ڈاکٹر عتیق احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے حکم پر ریسکیو وہیکل سمیت ...
چکوال(نعمان اختر)ادھوال گاؤں سے گہرے کنویں میں خاتون گرنے کی اطلاع پر ڈاکٹر عتیق احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے حکم پر ریسکیو وہیکل سمیت ایک ایمرجنسی گاڑیاں اور ڈیزاسٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم روانہ ہوئی آپریشن میں شریک ریسکیورز نے بتایا کہ جبیرپور روڈ پر واقع ادھوال گاؤں میں32 سالہ صوبیہ زوجہ محمد اکمل ساکن ادھوال کنویں پر سے پانی بھرتے ہوئے،50 فٹ گہرے اور 4 فٹ چوڑے کنویں میں جا گری۔
5 رکنی ریسکیو ٹیم اور اہل علاقہ نے مل کر خاتون کو 1 گھنٹہ کے مسلسل ریسکیو آپریشن کے بعد زندہ سلامت ریسکیو کر لیا، آپریشن میں اللہ تعالی کے فضل و کرم، پیشہ وارانہ انداز اور بروقت کاروائی کی بدولت انسانی جان کو بچانا ممکن ہوا،
اہل علاقہ نے ریسکیو 1122 زندہ آباد کے نعرے لگائے ریسکیورز نے خاتون کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ۔
پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ چکوال
No:MC/CHK(35-23)
Date:10-04-23
میڈیا کوارڈینیٹر
ریسکیو 1122چکوال
Contct:0332-5948862
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.