Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

سب اسٹیشن کلرکہارمیں نئی ایمبولینسز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

  چکوال(خرم منظور)ریسکیو 1122 تحصیل کلرکہار نئی ایمبولینسز کا افتتاح اور ایمرجنسی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا سب اسٹیشن ریسکیو 1122 تحصی...

 

چکوال(خرم منظور)ریسکیو 1122 تحصیل کلرکہار نئی ایمبولینسز کا افتتاح اور ایمرجنسی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا سب اسٹیشن ریسکیو 1122 تحصیل کلرکہار کا افتتاح ڈاکٹر رضوان نصیر سیکرٹری/بانی ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے کیا ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چکوال نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیئےحکومت پنجاب کی جانب سے ریسکیو 1122 کو نئے طبی آلات کیساتھ نئی ایمبولینسز  فراہم کی گئی ہیں۔

 ایمبولینسز میں مریضوں کو ہنگامی صورتحال میں طبی امداد دینے کے لئے آکسیجن سیلنڈر، آگ بجھانے کے آلات اور مریضوں کو ہر طرح کی ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے میڈیکل آلات نصب ہیں آج سے ریسکیو1122 کی طرف سے ہر نوعیت کی ایمرجنسیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر نے نے کہا کہ علاقہ کلرکہار تفریحی مقام ہونے کی وجہ سے ذیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ علاقہ کو محفوظ بنانے اور ممکنہ حادثات کی روک تھام کے لیئے گائوں کی سطح پر رضاکاران کی ٹیمز بنائی جائیں گی انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بروقت رسپانس کی بدولت لاکھوں قیمتی جانوں کو اب تک بچایا جا چکا ہے انسانیت کی خدمت کا یہ سفر جاری رکھیں گے تقریب میں ایمرجنسی آفیسر ساجد حسین, سینئر اکاؤنٹنٹ ملک وقار, ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر خرم منظور, انچارج سب اسٹیشن کلرکہار عاشق حسین کے علاوہ بڑی تعداد میں ریسکیورز بھی موجود تھے۔



پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ چکوال


No:MC/CHK(16-23)

Date:22-02-23

میڈیا کوارڈینیٹر

 ریسکیو 1122چکوال

Contct:0334-8744708

 avc.chakwal@gmail.com


کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.