Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

کلرکہار سالٹ رینج ایریا میں بس الٹ گئی، 15افراد جانبحق،62زخمی: ویڈیو

  چکوال(خرم منظور) موٹروے سالٹ رینج ایریا میں بس الٹنے کی اطلاع پر ڈاکٹرعتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چکوال کی نگرانی میں 18 ریسکیورز ...

 

چکوال(خرم منظور) موٹروے سالٹ رینج ایریا میں بس الٹنے کی اطلاع پر ڈاکٹرعتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چکوال کی نگرانی میں 18 ریسکیورز اور ریسکیو وہیکل سمیت 7 ایمرجنسی گاڑیاں روانہ ہوئیں آپریشن کمانڈر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے بتایا کہ اسلام آباد سے لاہورکی جانب آنے والی ڈائیو بس بریک فیل کے باعث روڈ کی دوسری جانب سے آنے والی دو کاروں سے جا ٹکرائی ۔


حادثہ کے نتیجہ میں تینوں گاڑیاں الٹ گئیں اور کھائی میں جا گریں حادثہ میں 15 افراد جانبحق جبکہ 62 افراد زخمی ہوئے پھنسے ہوئے افراد کو کٹنگ ٹولز کی مدد سے ریسکیو کیا گیا جبکہ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ٹراما سنٹر کلرکہار منتقل کر دیا گیا،۔

ویڈیو دیکھیں؛



PUNJAB EMERGENCY SERVICE DEPARTMENT RESCUE 1122 CHAKWAL


No:MC/CHK(015-23)  

Date:19-02-23  

میڈیا کوارڈینیٹر

ریسکیو 1122چکوال

Contact:0334-8744708

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.