سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی، اچھی کارکردگی پیش کرنے والے ریسکیورز میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے:ریسکیو1122چکوال چکوال ری...
سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی، اچھی کارکردگی پیش کرنے والے ریسکیورز میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے:ریسکیو1122چکوال
چکوال ریسکیورز کوکسی ریسکیو ایکٹیویٹی میں ضرورت پیش آئے تو ضلعی انتظامیہ ترجیہی بنیادوں پر مکمل تعاون کرے گی:اشعر اقبال اے ڈی سی جی چکوال
ریسکیو1122 نہ صرف پاکستان بھر میں بلکہ بین الاقوامی سطح پربھی اپنی کارکردگی کا لوہا منوا چکا ہے:ڈاکٹر عبدالرحمن ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی
خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ ان لوگوں کے درمیان موجود ہوں جو ہر مشکل گھڑی میں لوگوں کی مدد کو پہنچتے ہیں:راجہ مجاہد افسرعظیم سماجی کارکن
رواں سال 6 منٹ 32سیکنڈ کے اوسط رسپانس ٹائم میں 12346افراد کو ریسکیو کیا، 11618ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں:ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈی ای او چکوال
چکوال(خرم منظور): ریسکیو1122چکوال کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس کا آغاز ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے ریسکیو 1122چکوال کی سالانہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے کیا ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی انجینئر کامران رشید، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر رانا سعید، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر تلہ گنگ انجینئر حمزہ علی اورعظیم سماجی کارکن راجہ مجاہد افسر بطور مہمان شریک ہوئے جبکہ ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر ذیشان حنیف کی نمائندگی کرتے ہوئے اے ڈی سی جی چکوال ا شعراقبال بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ ریسکیورز جو اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر مخلوق خدا کی مدد کو پہنچتے ہیں ان کے لیئے دل سے دعا نکلتی ہے خدمت کے اس کام کو ہمیشہ جاری رکھیں چکوال ریسکیورز کوکسی ریسکیو ایکٹیویٹی میں ضرورت پیش آئے تو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ترجیہی بنیادوں پر مکمل سہولیات مہیا کی جائیں گی، اس موقع پر ریجنل ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ چند ریسکیورز اور ایمولینسز سے شروع ہونے والا ادارہ آج نہ صرف پاکستان بھر میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنی کارکردگی کا لوہا منوا چکا ہے ۔
عظیم سماجی کارکن راجہ مجاہد افسر کا کہنا تھا کہ آج خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ ان لوگوں کے درمیان موجود ہوں جو ہر مشکل گھڑی میں لوگوں کی مدد کو پہنچتے ہیں ریسکیورز نے پر رونق تقریب میں بھنگڑے اور لڈیوں سے سما باندھ دیا اچھی سالانہ کارکردگی پیش کرنے والے ریسکیورز میں اعزازی تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے جن میں ریسکیو چیلنج ٹیم، کیش ایوارڈ یافیہ ریسکیورز، کمیونٹی ونگ سٹاف اور شعبہ جات کے انچارجز شامل ہیں، تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے مہمان خصوصی اور دیگر تمام مہمانوں میں یادگاری شیلڈز پیش کیں،ریسکیورز کی جانب سے ایک یادگاری شیلڈ ڈاکٹر عتیق احمدخان کو بھی پیش کی گئی،
سالانہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے بتایا کہ رواں سال 6 منٹ 32سیکنڈ کے رسپانس ٹائم کو قائم رکھتے ہوئے 12346افراد کو ریسکیو کیا، 11618ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں 2596روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹس، 7076میڈیکل ایمرجنسیز، 219 کرائم کیسز، 261فائر ایمرجنسیز، 3بلڈنگ گرنے کے واقعات،22ڈوبنے کے واقعات، 434اونچائی سے گرنے اور دیگر 1007ایمرجنسیز شامل ہیں تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض ایمرجنسی آفیسرساجد حسین نے ادا کئے جبکہ دیگر انتظامات ممتاز ابوبکر اسٹیشن کوارڈینیٹر، ملک وقار سینئر اکاؤنٹنٹ، فیصل محمود ٹرانسپورٹ انسپکٹر، اورریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر خرم منظور نے مکمل کئے، سینٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122چکوال، ریسکیو 1122 تلہ گنگ، سب اسٹیشن چوآسیدنشاہ، کلرکہا راورلاوہ سے ریسکیورز نے شرکت کی، تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔
PUNJAB EMERGENCY SERVICE DEPARTMENT CHAKWAL
* پریس ریلیز*
No:MC/CHK(145-22)
Date:14-12-22
میڈیا کوارڈینیٹر
ریسکیو 1122چکوال
Contact:0334-8744708
avc.chakwal@gmail.com
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.