Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG
Sunday, March 23

Pages

تازہ ترین

جشن ولادت کے حوالے سے ریسکیو 1122اسٹیشن پر سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد

ریسکیورزاخلاق نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق مشکل میں پھنسے افراد سے محبت اور نرم لہجے میں گفتگو کریں۔ڈاکٹر عتیق احمد خان  ڈی ای اوریسکیو1...

Rescue 1122


ریسکیورزاخلاق نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق مشکل میں پھنسے افراد سے محبت اور نرم لہجے میں گفتگو کریں۔ڈاکٹر عتیق احمد خان  ڈی ای اوریسکیو1122چکوال


حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سے درس ملتا ہے کہ انصاف کے نظام سے دنیا میں امن وامان کا قیام ممکن ہے:محمد اشرف آصف ادبی شخصیت چکوال

 

چکوال(خرم منظور سے) نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے پہلے اور بعدکے ادوار کا مطالعہ کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ انصاف اور اخلاق و کردارکا بہترین نمونہ پیش کر کے دنیا بھر میں امن و امان کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے ۔ماہ ربیع الاول کا پیغام ہے کہ جو نسخہء کیمیا آخری بنی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم قرآن کی صورت میں لائے اور اس پر عمل پیرا ہوکر دنیا وآخرت کی کامیابیاں حاصل کرنے کا طریقہ ہمیں بتایا ان اصولوں اور طریقوں کوہم اپنی زندگی میں نافذ کرکے ہر قسم کی نعمتیں سمیٹ سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ضلع چکوال کی مشہور ادبی شخصیت محمد اشرف آصف نے ریسکیورز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122چکوال ڈاکٹر عتیق احمد خان نے اسٹیشن پر منعقدہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کے دوران ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت ریسکیورز ہماری ذمہ داری ہے کہ جو اخلاق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھائے ہیں ان پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مشکل میں پھنسے افراد سے محبت اور نرم لہجے میں گفتگو کریں، دوران ریسکیو ان باتوں کا خیال رکھ کر اللہ کی رضا مقصود ہونی چاہیئے جس سے دین و دنیا کی نعمتیں حاصل کی جا سکتی ہیں۔

 اس موقع پر ریسکیورز کے درمیان تلاوت اور نعت کا مقابلہ بھی ہوا  ایمرجنسی آفیسر ساجد حسین نے کہا کہ ریسکیورز کی فزیکل نشوونما کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی نشوونما کا بھی خیال رکھا جاتا ہے اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے،سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس میں حافظ محمد نعیم، سینئر اکاؤنٹنٹ ملک وقار، ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹر فیصل محمود، اسٹیشن کوارڈینیٹرممتاز ابوبکر اعوان،شفٹ انچارجز،ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر خرم منظور اور بڑی تعداد میں ریسکیورز نے شرکت کی۔ 



PUNJAB EMERGENCY SERVICE DEPARTMENT RESCUE 1122 CHAKWAL


No:MC/CHK(134-22)  

  Date:08-10-22 

میڈیا کوارڈینیٹر

ریسکیو 1122چکوال

Contact:0334-8744708  

avc.chakwal@gmail.com


کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.

بارش کی وجہ سے ٹریفک میں پھنسے کیری وین میں بچی کی پیدائش

ضلع خوشاب کا گمشدہ بچہ ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا

رکشہ اور ٹرک کے مابین تصادم، حادثے میں ایک شخص شدید زخمی

پیرامیڈکس کے عالمی دن پر پیرامیڈکس کی خدمات کو خراج تحسین

موٹر سائیکل اور کار کے مابین تصادم، حادثے میں دو افراد جان ب...

سرال سے کوٹ اقبال جاتے ہوئے موٹر سائیکل سے گرکر ایک شخص جان...

رپورٹ عید الاضحی2023

ڈب کا 22 سالہ نوجوان دھرابی ڈیم میں ڈوب کر جانبحق

گیس لیکج سے ہونے والے دھماکہ سے کمرے کی چھت گر گئی

ڈیزل پمپ سے پیدا ہونے والا دھواں 3 افراد کی جان لے گیا