Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

کنویں سے اینٹیں نکالتے ہوئے 2 افراد دب گئے، ایک جاں بحق

چکوال(خرم منظور)بھون روڈ سدوال موڑ کے قریب دو افراد کنویں میں دب گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی ریسکیو آپریشن کمانڈر نے بتایا کہ...


چکوال(خرم منظور)بھون روڈ سدوال موڑ کے قریب دو افراد کنویں میں دب گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی ریسکیو آپریشن کمانڈر نے بتایا کہ کنویں سے دو افراد اینٹیں نکال رہے تھے کہ کنواں کی دیواریں گر گئیں اور دونوں کنویں میں دب گئے۔


 ڈیزاسٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم تین ایمرجنسی گاڑیوں سمیت موقع پر پہنچی جنہوں نے 40 منٹ بعد 50 سالہ مسعود احمد ولداللہ دتہ ۔ساکن تھرپال کو زندہ سلامت ریسکیو کر لیا اور موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال منتقل کر دیا ۔

جبکہ 40 فٹ گہرائی میں دبے 55 سالہ سلطان محمود ولد جماعت حسین ساکن تھرپال کو 5 گھنٹے بعد نکالا گیا جو موقع پر ہی جانبحق ہو چکا تھا ریسکیو آپریشن میں مصدق حبیب  ایس آئی, علی ڈی آر, محسن  ڈی آر, ساجد ڈیہ آر،قیصر  ایل ٹی وی ثاقب  ای ایم ٹی, اقراء ای ایم ٹی، عمیر ای ایم ٹی  اور نعمان  ایل ٹی وی اور ثاقب  ایل ٹی وی نے حصہ لیا۔  



پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ چکوال

No:MC/CHK(135-22)

Date:02-10-22

میڈیا کوارڈینیٹر

 ریسکیو 1122چکوال

Contct:0334-8744708

 avc.chakwal@gmail.com

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.