ریسکیورز عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہیں،موٹر بائیک ریسکیو سروس سے ادارہ کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی۔ڈاکٹر ذیشان حنیف ڈپٹی کمشنر چکوال 50...
ریسکیورز عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہیں،موٹر بائیک ریسکیو سروس سے ادارہ کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی۔ڈاکٹر ذیشان حنیف ڈپٹی کمشنر چکوال
50موٹر بائیک ضلع چکوال کو مہیا کیئے جا چکے ہیں،موٹربائیک ریسکیو سروس سے رسپانس ٹائم میں مزید بہتری آئے گی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرچکوال
چکوال (خرم منظور)ڈاکٹر رضوان نصیرڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے مطابق ضلع چکوال میں موٹربائیک ریسکیو سروس کا آغاز گیا ہے،وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کے ہمراہ آجمورخہ 29ستمبر،2022لاہورمیں ایم آر ایس کا افتتاح کیا اور صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں موٹربائیک ریسکیو سروس کے آغاز کا اعلان کیا
اسی سلسلہ میں سینٹرل ریسکیو اسٹیشن 1122چکوال پرڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر ذیشان حنیف نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان کے ہمراہ موٹربائیک ریسکیو سروس کا افتتاح کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چکوال کا کہنا تھا کہ ادارہ ریسکیو 1122جدید ترین ٹیکنالوجی اور ریسکیو سکلز کے مطابق اپنے نوجوانوں کو خدمات فراہم کرنے کے لیئے تیار کرتا ہے اب موٹر بائیکس کی فراہمی سے مزید رسپانس ٹائم بہتر کیا جا سکے گا
انہوں نے کہا کہ ریسکیورز عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہیں اور عوا م کا مکمل اعتماد اس ادارہ کو حاصل ہے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاٹر عتیق احمد خان نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ موٹربائیک ریسکیو سروس سے اوسطا رسپانس ٹائم جو کہ 7منٹ ہے کو کم کر کے 4منٹ پر لانا ممکن ہو گا اس کے علاوہ گنجان آبادی اور ذیادہ رش والے علاقوں، تنگ گلیوں میں بروقت ریسکیو سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی
انہوں نے بتایا کہ ضلع چکوال کے لیئے 50 موٹربائیکس مہیا کیئے گئے ہیں جو مختلف کی پوائنٹس پر بطور فرسٹ رسپانڈر موجود ہونگے اور کسی ایمرجنسی کی صورت میں کنٹرول روم کی ہدایات کے مطابق لوکیشن پر سب سے پہلے رسپانڈ کریں گے اس موقع پر صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر عتیق احمد خان کا کہنا تھا کہ ریسکیو سروسز کو عوام تک بہتر انداز میں پہنچانے میں میڈیا کا بہت اہم کردار ہے جو بخوبی نبھایا جا رہا ہے تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چکوال ڈاکٹر انجم قدیر، میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال مختیار سرور نیازی، ایمرجنسی آفیسر ساجد حسین، سینئر اکاؤنٹنٹ ملک وقار، اسٹیشن کوارڈینیٹر ممتاز ابوبکر، ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹر فیصل محمود، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر خرم منظور اور بڑی تعداد میں ریسکیورز موجود تھے۔
Punjab Emergency Service Department Rescue 1122 Talagang Road Chakwal,Ph:0543666094
پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ چکوال
ہینڈ آؤٹ
No:MC/CHK(126-22)
Date:29-09-22
میڈیا کوارڈینیٹر
ریسکیو 1122چکوال
Contct:0334-8744708
avc.chakwal@gmail.com
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.