Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG
Thursday, March 20

Pages

تازہ ترین

سب اسٹیشن تلہ گنگ اور لاوہ نئی ایمبولینسز کی افتتاحی تقاریب کا انعقاد

  چکوال(خرم منظور)ریسکیو 1122 تحصیل تلہ گنگ اور تحصیل لاوہ نئی ایمبولینسز کا افتتاح اور ایمرجنسی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا سب اسٹیشن ر...

 

چکوال(خرم منظور)ریسکیو 1122 تحصیل تلہ گنگ اور تحصیل لاوہ نئی ایمبولینسز کا افتتاح اور ایمرجنسی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا سب اسٹیشن ریسکیو 1122 تحصیل تلہ گنگ کا افتتاح ممبر صوبائی اسمبلی حافظ عمار یاسر کی جانب سے حاجی عمر حبیب نے کیا جبکہ سب اسٹیشن ریسکیو 1122 تحصیل لاوہ کا افتتاح ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حافظ عمار یاسر کی جانب سے حافظ طلحہ زبیر نے کیا۔

 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ, ریسکیو سروسز اور ایمرجنسی وہیکلز میں نصب جدید آلات کے بارے بریفنگ دی حکومت پنجاب کی جانب سے ریسکیو 1122 کو نئے طبی آلات کیساتھ نئی ایمبولینسز  فراہم کی گئی ہیں ایمبولینسسز میں مریضوں کو ہنگامی صورتحال میں طبی امداد دینے کے لئے آکسیجن سیلنڈر، آگ بجھانے کے آلات اور مریضوں کو ہر طرح کی ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے میڈیکل آلات نصب ہیں اس سے قبل ریسکیو 1122 ان تحصیلوں میں پیشنٹ ٹرانسفر سروسز جاری رکھے ہوئے تھی لیکن آج سے ریسکیو1122 کی طرف سے ہر نوعیت کی ایمرجنسیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی سروس بہترین اور عملہ پیشہ وارانہ انداز میں کام کرتا ہے بروقت رسانس کی بدولت لاکھوں قیمتی جانوں کو بچایا جا چکا ہے یہ ادارہ درحقیقت انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے یہ لوگ قوم کے اصل ہیرو ہیں افتتاحی تقاریب میں سیاسی و سماجی شخصیات, ڈاکٹرز, وکلاء, صحافی حضرات کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریسکیو 1122 چکوال سے ایمرجنسی آفیسر ساجد حسین, سینئر اکاؤنٹنٹ ملک وقار, ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر خرم منظور, انچارج سب اسٹیشن تلہ گنگ بلال قاسم اور انچارج سب اسٹیشن لاوہ حبیب اختر کے علاوہ بڑی تعداد میں ریسکیورز بھی موجود تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے تحصیل اسٹیشن انچارجز اور انکی پوری ٹیم کو افتتاحی تقاریب کے بہترین انتظامات پر شاباش دی تقاریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیئے دعائیں کی گئیں.



پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ چکوال


No:MC/CHK(123-22)

Date:14-09-22

میڈیا کوارڈینیٹر

 ریسکیو 1122چکوال

Contct:0334-8744708

 avc.chakwal@gmail.com


کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.

بارش کی وجہ سے ٹریفک میں پھنسے کیری وین میں بچی کی پیدائش

ضلع خوشاب کا گمشدہ بچہ ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا

رکشہ اور ٹرک کے مابین تصادم، حادثے میں ایک شخص شدید زخمی

پیرامیڈکس کے عالمی دن پر پیرامیڈکس کی خدمات کو خراج تحسین

موٹر سائیکل اور کار کے مابین تصادم، حادثے میں دو افراد جان ب...

سرال سے کوٹ اقبال جاتے ہوئے موٹر سائیکل سے گرکر ایک شخص جان...

رپورٹ عید الاضحی2023

ڈب کا 22 سالہ نوجوان دھرابی ڈیم میں ڈوب کر جانبحق

گیس لیکج سے ہونے والے دھماکہ سے کمرے کی چھت گر گئی

ڈیزل پمپ سے پیدا ہونے والا دھواں 3 افراد کی جان لے گیا