چکوال(خرم منظور) 14 اگست 1947 کے دن دنیا کے نقشے پر پاکستان کا نام لکھنے والوں کی قربانیوں اور جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا یہ ...
چکوال(خرم منظور) 14 اگست 1947 کے دن دنیا کے نقشے پر پاکستان کا نام لکھنے والوں کی قربانیوں اور جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے ریسکیو اسٹیشن پر منعقدہ سیمینار کے دوران ریسکیورز اور رضاکاران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہی ریسکیو 1122 اسٹیشن پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے ہنڈائی چکوال ٹیم اور ریسکیورز کے ساتھ مل کر ریسکیو اسٹیشن پر پاکستانی پرچم لہرایا چاک و چوبند دستے نے پرچم کو سلامی پیش کی ضلعی تقریب میں بھی ریسکیورز اور ریسکیو رضاکاران نے بھرپور شرکت کی ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منعقدہ تقریب میں ریسکیورز کے چاک و چوبند دستہ نے پولیس اور کیڈٹ طلباء کے ساتھ مل کر پریڈ میں حصہ لیا بعد ازاں سینٹرل اسٹیشن پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اور ساجد حسین ایمرجنسی آفیسر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا حق صرف اسی صورت ادا کیا جا سکتا ہے کہ لا الہ الا اللہ کے نظام کے نفاذ کے لیئے اور پاک وطن کو سنوارنےکے لیئے اپنی تمام تر صلاحیتیں استعمال کی جائیں اور ہر شعبہ زندگی میں ملک پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کریں بطور ریسکیورز انسانیت کی خدمت کا کام جو ہمارے ذمہ لگایا گیا ہے جاں فشانی اور بلند جذبہ کے تحت ادا کریں,
چیف ایگڑیکٹو آفیسر ہنڈائی چکوال چوہدری آصف نے ادارہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہنڈائی ٹیم ممبرز محمد منان اور محمد عمران سمیت ریسکیورز کے اعزاز میں تقریب میں شرکت کی اس موقع پر ملک وقار سیئنر اکاؤنٹنٹ, اسٹیشن کوارڈینیٹرز ممتاز ابوبکر, ارسلان ادریس, ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹر فیصل محمود, ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر خرم منظور, شفٹ انچارجز اور بڑی تعداد میں ریسکیورز اور ریسکیو رضاکاران بھی موجود تھے, تقریب کے آخر میں یوم آذادی کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی کے دعائیں کی گئیں
پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ چکوال
No:MC/CHK(108-22)
Date:14-08-22
خرم منظور
میڈیا کوارڈینیٹر
ریسکیو 1122چکوال
Contct:0334-8744708
avc.chakwal@gmail.com
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.