چکوال (خرم منظور) راولپنڈی روڈ علاقہ 3 مرلہ سکیم سے کرائم ایمرجنسی کی کال موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے 3 ایمبولینسز روانہ کیں شفٹ انچا...
چکوال (خرم منظور) راولپنڈی روڈ علاقہ 3 مرلہ سکیم سے کرائم ایمرجنسی کی کال موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے 3 ایمبولینسز روانہ کیں شفٹ انچارج عاشق حسین نے بتایا کہ جگہ کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی جس میں 5 لوگوں کو فائر لگے اور ایک شخص ہاتھا پائی کے دوران زخمی ہوا
فائر لگنے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں ریسکیورز نے ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا۔
زخمیوں میں 30 سالہ نعیم ولد ممتاز ساکن 3 مرلہ سکیم چکوال, 20 سالہ حاجرہ دختر جبار الہی ساکن محلہ فاروقی, 60سالہ ممتاز ولد پیندہ خان ساکن سرکلاں, 35 سالہ کاشف ولد عبدالسلام ساکن مینگن, 47 سالہ آسیہ زوجہ سجاد حسین ساکن 3 مرلہ سکیم چکوال اور 27 سالہ سدرہ بیبی زوجہ رضوان ساکن مینگن شامل ہیں.
پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ چکوال
No:MC/CHK(106-22)
Date:08-08-22
میڈیا کوارڈینیٹر
ریسکیو 1122چکوال
Contct:0334-8744708
avc.chakwal@gmail.com
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.