چکوال(خرم منظور) گذشتہ روز دن11:22 بجےڈھوڈا گاؤں نوجوان کے ڈوبنے کی اطلاع پر واٹر ریسکیو ٹیم روانہ ہوئی آپریشن کمانڈر ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈس...
چکوال(خرم منظور) گذشتہ روز دن11:22 بجےڈھوڈا گاؤں نوجوان کے ڈوبنے کی اطلاع پر واٹر ریسکیو ٹیم روانہ ہوئی آپریشن کمانڈر ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چکوال نے بتایا کہ گزشتہ روز 15 سالہ محمد فصیح ولد محمد خورشید ڈھوڈا نالہ میں بہہ گیا۔
تیز بارش کی وجہ سے نالہ میں پانی کا بہاؤ تیز تھا اور سطح تقریبا 15 سے 20 فٹ تک بلند ہوچکی تھی جبکہ نالہ کی چوڑائی اوسطا 7 فٹ نوٹ کی گئی ریسکیو ٹیم کو اہل علاقہ کے ساتھ مل کر تقریبا 26 گھنٹے آپریشن کے بعد نالہ پر سے گذرنے والے پل کے نیچے سے ڈیڈ باڈی مل گئی جو موقع پر لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔
موقع پر موجود ایمرجنسی آفیسر ساجد حسین نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نالہ میں جھاڑیوں اور درختوں کی وجہ سے واٹر ریسکیو میں مشکلات پیش آئیں موقع پر کیمپ لگایا گیا پہلے دن 6 ٹیمیں جبکہ دوسرے دن 4 ٹیموں کی مدد سے لائن میتھڈ اور سکیوبا ڈائیور کے ذریعے تقریبا 10 کلومیٹر کا ایریا سرچ کیا گیا سرچ آپریشن دو فیزز میں مکمل کیا گیا
ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چکوال کی زیر نگرانی مکمل ہونے والے آپریشن میں ایمرجنسی آفیسر ساجد حسین، اسٹیشن کوآرڈینیٹر ممتاز ابوبکر، اکائونٹنٹ وقار علی، شفٹ انچارجز مصدق حبیب ،نعمان اختر سمیت 26 ریسکیورز اور علاقہ کے کم و بیش 30 افراد نے رضاکارانہ حصہ لیا.
پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ چکوال
No:MC/CHK(93-22)
Date:15-07-22
میڈیا کوارڈینیٹر
ریسکیو 1122چکوال
Contct:0334-8744708
avc.chakwal@gmail.com
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.