Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG
Friday, March 21

Pages

تازہ ترین

ریسکیورز نے شہریوں کے ساتھ مل کر پانی میں پھنسے افراد کی مدد کی

  چکوال(خرم منظور) ڈاکٹر رضوان نصیر ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے مطابق چکوال میں موجودہ بارشی صورتحال کے پیش نظر مشکل...

 

چکوال(خرم منظور) ڈاکٹر رضوان نصیر ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے مطابق چکوال میں موجودہ بارشی صورتحال کے پیش نظر مشکل میں پھنسے افراد کے لیئے ریسکیو ٹیمیں بھیجنے اور رضاکاران کو متحرک کرنے کے احکامات ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چکوال نے جاری کیے 


ضلع بھر میں موجود کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز کو ایکٹو رہنے کی ہدایات دے دی گئیں, اس سلسلہ میں کالز موصول ہونے پر مختلف مقامات پر ریسکیو ٹیمیں بھیجیں گئیں جن میں سبزی منڈی چکوال میں سبزی شاپ کے چھپر کے نیچے 3 افراد کو ریسکیو کرنا اور راولپنڈی روڈ پر گرے درخت کو سڑک سے ہٹانا


 اس کے علاوہ ریسکیورز نے مختلف مقامات پر شہریوں کے ساتھ مل کر پانی میں پھنسے افراد کی مدد کی ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ آفیسر چکوال نے عوام سے اپیل کی ہے کہ الیکٹرک اپلائنسز کا استعمال دھیان سے کریں گیلے کپڑوں یا ہاتھوں سے انہیں چھونے سے پرہیز کریں, درختوں کے نیچے اور کچی بلڈنگز کے نیچے نہ رکیں, گاڑیوں کی سپیڈ کم سے کم رکھیں, 

بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں, بچوں پر نظر رکھیں اور بارشی پانی سے ممکنہ کسی بھی قسم کے خطرہ کی اطلاع ہیلپ لائن نمبر 1122 پر دیں محفوظ معاشرہ کے قیام کے لیے رضاکارانہ اپنے علاقہ کی ریسکیو سرگرمیوں میں مثبت طریقے سے حصہ لیں.۔



پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ چکوال


No:MC/CHK(92-22)  

Date:13-07-22 

میڈیا کوارڈینیٹر

 ریسکیو 1122چکوال

Contct:0334-8744708

 avc.chakwal@gmail.com


کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.

بارش کی وجہ سے ٹریفک میں پھنسے کیری وین میں بچی کی پیدائش

ضلع خوشاب کا گمشدہ بچہ ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا

رکشہ اور ٹرک کے مابین تصادم، حادثے میں ایک شخص شدید زخمی

پیرامیڈکس کے عالمی دن پر پیرامیڈکس کی خدمات کو خراج تحسین

موٹر سائیکل اور کار کے مابین تصادم، حادثے میں دو افراد جان ب...

سرال سے کوٹ اقبال جاتے ہوئے موٹر سائیکل سے گرکر ایک شخص جان...

رپورٹ عید الاضحی2023

ڈب کا 22 سالہ نوجوان دھرابی ڈیم میں ڈوب کر جانبحق

گیس لیکج سے ہونے والے دھماکہ سے کمرے کی چھت گر گئی

ڈیزل پمپ سے پیدا ہونے والا دھواں 3 افراد کی جان لے گیا