Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG
Sunday, April 6

Pages

تازہ ترین

دھرابی ڑیم پرریسکیو 1122 کے زیر انتظام فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد

  چکوال(خرم منظور)کسی بھی سانحہ میں ریسکیورز کے ساتھ ساتھ رضاکاران کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے یہ بات فلڈ موک ایکسرسائز کےدوران م...

 

چکوال(خرم منظور)کسی بھی سانحہ میں ریسکیورز کے ساتھ ساتھ رضاکاران کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے یہ بات فلڈ موک ایکسرسائز کےدوران مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو چکوال عمران بشیر وڑائچ نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی آپ نے ایکسرسائز میں بطور نمائندہ ڈپٹی کمشنر چکوال عدنان محمود اعوان شرکت کی ۔

انہوں نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دھرابی ڈیم پر ریسکیورز کی عملی مشقوں کا اور ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے آلات کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ ہم کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے بتایا کہ موسم برسات سے پہلے فلڈ ایکوئپمنٹس اور ریسکیورز کی سکلز کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ تمام محکموں کی کمیونیکیشن کو مضبوط بنانے کے لیے ایکسرسائز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں تمام ریسکیورز اور رضاکاران نے بڑے جوش و خروش حصہ لیا ۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیورز حادثہ ہو, سانحہ ہو, آندھی ہو,طوفان ہو, زلزلہ ہو,آگ ہو یا سیلاب ہر قسم کی ایمرجنسی کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں بڑی تعداد میں ریسکیورز اور ریسکیو رضاکاران کے علاوہ محکمہ سول ڈیفنس, لائیو سٹاک, ہیلتھ, پنجاب پولیس,  ٹی ڈی سی پی کے افسران اور ملازمین نے بھرپور شرکت کی, پاکستانی پرچم کو سلامی پیش کرتے ہوئے ایکسرسائز کا آغاز ہوا ۔

ایمرجنسی آفیسر ساجد حسین کی زیر نگرانی ریسکیورز نے واٹر ایمرجنسی کے دوران ایمرجنسی رسپانس, انسیڈنٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول, ڈوبتے شخص کو ریسکیو کرنے, ایمرجنسی میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام تک پہنچانے اور گہرے پانی میں پھنسے افراد کو نکالنے کا عملی مظاہرہ پیش کیا ریسکیو رضاکاران نے بھی مظاہرہ میں بھرپور حصہ لیا اس موقع پر میڈیکل اینڈ ریسکیو کمپ, لائیو سٹاک ایمرجنسی کیمپ, کمیونیکیشن اور کمانڈ اینڈ کنٹرول کیمپ بھی قائم کیا گیا جس کی نگرانی اسٹیشن کوارڈینیٹر ممتاز ابوبکر اعوان نے کی ۔

اس موقع پر  ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ملک صفدر, محمد عقیل  ٹی ڈی سی پی, محمد قاسم , مدثر حسین سول ڈیفنس, سینئر اکاؤنٹنٹ ملک وقار, ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹر فیصل محمود, شفٹ انچارجز عاشق حسین, بلال قاسم, آصف عمران اور ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر خرم منظور بھی موجود تھے.



NO.MC/CHK (84-22)

Date.18-06-2022

میڈیا کوارڈینیٹر

ریسکیو 1122 چکوال

Contact:0334-8744708

avc.chakwal@gmail.com


کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.

بارش کی وجہ سے ٹریفک میں پھنسے کیری وین میں بچی کی پیدائش

ضلع خوشاب کا گمشدہ بچہ ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا

رکشہ اور ٹرک کے مابین تصادم، حادثے میں ایک شخص شدید زخمی

پیرامیڈکس کے عالمی دن پر پیرامیڈکس کی خدمات کو خراج تحسین

موٹر سائیکل اور کار کے مابین تصادم، حادثے میں دو افراد جان ب...

سرال سے کوٹ اقبال جاتے ہوئے موٹر سائیکل سے گرکر ایک شخص جان...

رپورٹ عید الاضحی2023

ڈب کا 22 سالہ نوجوان دھرابی ڈیم میں ڈوب کر جانبحق

گیس لیکج سے ہونے والے دھماکہ سے کمرے کی چھت گر گئی

ڈیزل پمپ سے پیدا ہونے والا دھواں 3 افراد کی جان لے گیا