Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG
Friday, April 4

Pages

تازہ ترین

آر ای او راولپنڈی ڈاکٹر عبدالرحمن کا سینٹرل اسٹیشن چکوال کا دورہ

  ریسکیو رضاکاران محفوظ معاشرہ کے قیام کے لیے اپنی خدمات پیش کریں.ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر عبدالرحمن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی کما...

 

ریسکیو رضاکاران محفوظ معاشرہ کے قیام کے لیے اپنی خدمات پیش کریں.ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر عبدالرحمن


ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی کمانڈ,مینجمنٹ, ریسکیورز کا ڈسپلن, یونیفارم, گاڑیوں کی مینٹیننس اوراسٹیشن کی خوبصورتی کے لحاظ سے چکوال ڈویژن میں پہلے نمبر پر ہے. ڈاکٹر عبدالرحمن  آر ای او راولپنڈی


چکوال(خرم منظور):پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن نے ضلع چکوال سینٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122 کا دورہ کیا ڈاکٹر عتیق احمد خان نے کنٹرول روم اور ایمرجنسی گاڑیوں کی تفصیلا انسپکشن کرائی, ریجنل ایمرجنسی آفیسر کو ریسکیورز کے چاک و چوبند دستہ اور ضلع بھر سے بڑی تعداد میں آئے رضاکاران نے سلامی پیش کی بعد ازاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے کنٹرول روم, اسٹیشن اور تمام ایمرجنسی گاڑیوں کی تفصیلا انسپکشن کرائی, 

ریسکیو رضاکاران سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ ہمارے والنٹئیرز حقیقی خدمتگار ہیں زندگی کے جس شعبہ میں آپ مہارت رکھتے ہیں محفوظ معاشرہ کے قیام کے لیے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں آپ معاون ثابت ہو سکتے ہیں اپنے علاقہ میں فرسٹ رسپانڈر کے طور پر, علاقہ میں خطرات کی نشاندہی کے ذریعے, کسی سانحہ یا حادثہ میں ریسکیورز کے ساتھ معاونت کر کے, سیفٹی کے متعلق ٹریننگ اورعوام میں آگاہی کے ذریعے یہ وہ چند قابل ۔ذکر کام ہیں جو رضاکاران پنجاب بھر میں سر انجام دے رہے ہیں۔

 ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے تمام شعبہ جات کے انچارجز سے میٹنگ کے دوران کہا کہ آپ سب کی کارکردگی بہت بہترین ہے اس کے باوجود جتنی امیدیں عوام کو ہم سے ہیں ہمیں چاہیئے کہ اس سے بڑھ کر ان امیدوں پر پورا اتریں نیکی کے جذبے اور وطن عزیز سے محبت کا تقاضہ ہے کہ جو ڈیوٹی ہمارے ذمہ لگائی جاتی ہے مکمل دلجمعی اور خلوص نیت سے اسے پایہ تکمیل تک پہنچائیں اور اس میں کوئی کوتاہی نہ کریں چکوال کا سٹاف ڈسپلن, گاڑیوں کی مینٹیننس, صفائی اور ریسکیورز کے یونیفارم کے لحاظ سے ڈویژن بھر میں پہلے نمبر پر ہے انہوں نے یہ الفاظ ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی اچھی کمانڈ,مینجمنٹ اور بہترین کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہے  ۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن نے ڈسٹرکٹ ایمرجنس آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان اور ایمرجنسی آفیسر ساجد حسین کے ہمراہ تمام شعبہ جات جس میں کنٹرول روم, سٹور, اکاؤنٹ آفس, ریپئر اینڈ مینٹیننس ونگ, کمیونٹی ریسکیو اینڈسیفٹی ونگ, ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے آلات, فلڈ ایکوپمنٹس کا تفصیلا جائزہ لیا اور کارکردگی کو برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر ساجد حسین, سینئر اکاؤنٹنٹ ملک وقار, ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹر فیصل محمود, اسٹیشن کوارڈینیٹرز ممتاز ابوبکر, ارسلان ادریس, ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر خرم منظور, شفٹ انچارجز,.بڑی تعداد میں ریسکیورز اور رضاکاران موجود تھے.


NO.MC/CHK (81-22)

Date.16-06-2022

میڈیا کوارڈینیٹر

ریسکیو 1122 چکوال

Contact: 0334-8744708

avc.chakwal@gmail.com


 

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.

بارش کی وجہ سے ٹریفک میں پھنسے کیری وین میں بچی کی پیدائش

ضلع خوشاب کا گمشدہ بچہ ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا

رکشہ اور ٹرک کے مابین تصادم، حادثے میں ایک شخص شدید زخمی

پیرامیڈکس کے عالمی دن پر پیرامیڈکس کی خدمات کو خراج تحسین

موٹر سائیکل اور کار کے مابین تصادم، حادثے میں دو افراد جان ب...

سرال سے کوٹ اقبال جاتے ہوئے موٹر سائیکل سے گرکر ایک شخص جان...

رپورٹ عید الاضحی2023

ڈب کا 22 سالہ نوجوان دھرابی ڈیم میں ڈوب کر جانبحق

گیس لیکج سے ہونے والے دھماکہ سے کمرے کی چھت گر گئی

ڈیزل پمپ سے پیدا ہونے والا دھواں 3 افراد کی جان لے گیا