Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

مرید ائیر بیس کے قریب مسافر ویگن اور ٹریکٹر کا تصادم، 06 افراد زخمی

چکوال(خرم منظور) تلہ گنگ روڈ مرید ائیر بیس کے قریب حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم نے ریسکیو وہیکل سمیت 3 ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں...

چکوال(خرم منظور) تلہ گنگ روڈ مرید ائیر بیس کے قریب حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم نے ریسکیو وہیکل سمیت 3 ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں شفٹ انچارج نعمان اختر نے بتایا کہ چکوال سے بلکسر جانے والی مسافر ویگن اوور ٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے ٹریکٹر سے جا ٹکرائی۔

 حادثہ کے نتیجہ میں 6 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ریسکیورز نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال منتقل کر دیا، زخمی ہونے والوں میں بلکسر کے رہائشی 20 سالہ محسن عباس ولد مقصود حسین، 20 سالہ علی حسین ولد توقیر ثقلین اور تھوہا بہادر کے رہائشی 45 سالہ راشدہ بی بی زوجہ محمد حسین،29 سالہ صباء زوجہ حسین، 35 سالہ فاریحہ زوجہ اسد ،62 سالہ حسین عارف ولد شیر احمد شامل ہیں۔ 


NO MC/CHK (37-22)

Date: 02-03-2022

میڈیا کوارڈینیٹر

ریسکیو 1122 چکوال

contct 0334-8744708

avc.chakwal@gmail.com


کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.