چکوال(خرم منظور): میانوالی روڈ دھرابی کے قریب کار اور ٹرالر تصادم کی اطلاع پر کنٹرول روم نے ریسکیو وہیکل سمیت 3 ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں ...
چکوال(خرم منظور): میانوالی روڈ دھرابی کے قریب کار اور ٹرالر تصادم کی اطلاع پر کنٹرول روم نے ریسکیو وہیکل سمیت 3 ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں شفٹ انچارج بلال قاسم نے بتایا کہ کار میں سوار ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد جانے والی فیملی دھرابی کے قریب ٹرالر نمبر زیڈ5224 سے جا ٹکرائی اور کینٹینر کے نیچے گھس گئی۔
ٹرالر کے نیچے پھنسی کار نمبر اے ڈی ڈی951 سے ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی 24 سالہ عبدالمجید ولد میر احمد خان کو زندہ ریسکیو کر لیا گیا اور ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال منتقل کر دیا۔
حادثہ میں 63 سالہ میر احمد خان ولد لعل خان اور ان کی اہلیہ 63 سالہ نندنہ زوجہ میر احمد خان ٹرالر کے نیچے دبنے سے موقع پر جانبحق ہو گئے جنہیں 3گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد کار اور ٹرالر کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا۔
نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کیا جا رہا ہے ریسکیو آپریشن میں محسن ڈی آر، سجاد ڈی آر, عائشہ ای ایم ٹی، فیاض ایل ٹی وی، عرفان ایل ٹی وی، فراز ای ایم ٹی اور مطلوب ایل ٹی وی نے حصہ لیا۔
NO MC/CHK (28-22)B
Date: 17-2-2022
میڈیا کوارڈینیٹر
ریسکیو 1122 چکوال
contct 0334-8744708
avc.chakwal@gmail.com
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.