چکوال(خرم منظور) گذشتہ سال453510کالز موصول ہوئیں جن میں (2%)9153ایمرجنسی کالز،ڈسٹارٹد اور بوگس کالز کی تعداد419684 (93%)جبکہ 24673 (5%)انف...
چکوال(خرم منظور) گذشتہ سال453510کالز موصول ہوئیں جن میں (2%)9153ایمرجنسی کالز،ڈسٹارٹد اور بوگس کالز کی تعداد419684 (93%)جبکہ 24673 (5%)انفارمیشنکالز ہیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹرعتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 چکوال نے ریسکیواسٹیشن پرمنعقدہ میٹنگ کے دوران سالانہ کارکردگی ر پورٹ پیش کرتے ہوئے کیا ایمرجنسیز کی تفصیلات کے مطابق2448 ٹریفک حادثات، 5224میڈیکل ایمرجنسیز،140آگ لگنے،184کرائم کے واقعات جن میں 14افراد موقع پر زندگی کی بازی ہار گئے کرائم ایمرجنسیز میں لڑائی جھگڑے کے 95،گولی لگنے کے 49 واقعات رونما ہوئے،09کیسز زہریلی چیزیں گھلنے جبکہ 31ایمرجنسیز جس میں خود کشی کی کوشش کی گئی ڈیل کیں، 19 ڈوبنے کی ایمرجنسیز جن میں 14افرادجانبحق ہوئے۔
عمارتیں منہدم ہونے کی 6 ایمرجنسیز،اونچائی سے گرنے کی 335ایمرجنسیز اوران کے علاوہ مختلف نوعیت کی797 ایمرجنسیزپر ریسکیو1122 چکوال سے ریسپانس کیا گیا، مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز میں 61 جانوروں /پرندوں کو ریسکیو کیا گیا جن میں سے 22سانپ پکڑنے کی ایمرجنسیز شامل ہیں،40کرنٹ لگنے،11 سانپ ڈ سنے،336ڈیلوری کیسز اور 96کام کے دوران چوٹ لگنے اور80گہرے کنویں سے ریسکیو کرنے کے واقعات شامل ہیں اس طرح جنوری تا دسمبر2121تک ٹوٹل9153 ایمرجنسیز ریکارڈ ہوئیں جن میں سے 07میجر ایمرجنسیز نوٹ ہوئیں۔ ان حادثات میں 9658 افرادمتاثر ہوئے، 8335زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد مہیا کرنے کے بعد ہاسپٹل منتقل کیا گیا،1212 کوجائے حادثہ پر طبعی امداد مہیا کی گئی،جبکہ 111موقع پر جاں بحق ہوئے.
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرعتیق احمد خان نے بتایا کہ ایمرجنسی پر پہنچنے کا اوسط ٹائم 6منٹ6سیکنڈ رہا، 2021میں روڈ ٹریفک حادثات میں ٹوٹل 2645متاثرین میں سے 2167مرد اور 478خواتین کو ریسکیو کیا گیا ان میں 847 ڈرائیور، 1198مسافراور 600پیدل چلنے والے شامل تھے،جن میں سے 25موقع پر جاں بحق ہوئے، 1803موٹرسائیکل،364کاریں، 55ٹرک،311 رکشے،25 بسیں،137 وین23, ٹریکٹر ٹرالی اور اس کے علاوہ40دوسری گاڑیاں ان حادثات میں متاثر ہوئیں. 1498حادثات اوور سپیڈ کی وجہ سے پیش آئے،سب سے ذیادہ 762افراد جن کی عمر 21 سے30سال ہے حادثات کا شکار ہوئے،140 فائر ایمرجنسیز میں 1شخص زخمی ہوا جبک،43شارٹ سرکٹ،11گیس لیکج،02کچن، 09جنگل میں آگ لگی،60لاپرواہی اور 15دیگر وجوہات سے آگ لگی،32کمرشل علاقہ جات میں جبکہ 49رہائشی علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات میں 55.1ملین کا سامان جل گیا جبکہ بروقت کاروائی کی وجہ سے 73.89ملین کا سامان محفوظ کیا گیا۔
گذشتہ سال پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے1820مریضوں کو بہتر علاج کے لئے چھوٹے ہسپتالوں سے بڑ ے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیاجن میں سے 1375جدید سہولیات کی کمی کے باعث جبکہ 445مریض سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کے باعث منتقل کیے گئے ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنے کمیونٹی سروسز کی کا رکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو محافظ سروس اور ٹریننگ سیشنز کے ذریعے عوام میں حادثات سے بچاؤ،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے کا شعور بیدار کرنے کی بھرپورکوشش جاری ہے، محفوظ معاشرے کے قیام کے لئے ضلع بھر میں یونین کونسلز کی سطح پرکمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمزکو ریفریشر سی اے ڈی آر دی کورسز کرائے گئے ہیں جبکہ ضلع بھر میں ابتدائی طبعی امدادکی تربیت مہیا کرنے کی ٹریننگز پی ایل ایس پی پروگرام اور ریسکیو کیڈٹ کارپس موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے بھی دی جا رہی ہے ۔
آر سی سی اپلیکیشن میں اب تک 3434رضاکار وں نے رجسٹریشن مکمل کی ہے جبکہ پی ایل ایس پی کے ذریعے 680افراد کو ٹریننگ کرائی جا چکی ہے ڈاکٹر عتیق احمد خان نے کہا کہ تمام ریسکیورز مبارکباد کے مستحق ہیں جو اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر مخلوق خدا کی مدد کرتے ہیں ریسکیورز کے ذمہ خدمت خلق کا کام ہے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سر انجام دینا ہر ریسکیور کا فرض ہے، انہوں نے کہا کہ سال 2022میں مزید بہتر اندازاور نئے جذبے کے تحت سروس کو چلائیں گے اس مقصد کے حصول کے لیے ریسکیو 1122کے نام سے موبائل ایپلیکیشن بھی لانچ کی گئی ہے جس کے تحت ایمرجنسی کی صورت میں کالرز نہ صرف براہ راست ایمرجنسی گاڑی سٹاف سے بات کر سکیں گے بلکہ گاڑیوں کی لوکیشن ٹریکر پربراہ راست دیکھ بھی سکیں گے جس سے کمیونیکیشن میں بہتری کے ساتھ ساتھ ریسپانس ٹائم بھی مزید بہتر بنانا ممکن ہو گاڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بتایا کہ ضلع چکوال میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق تمام تحصیلوں کے لئے سٹاف کی ٹریننگ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں جاری ہے ۔
اگلے کچھ عرصہ میں تمام تحصیلوں کے لئے نئی ایمرجنسی گاڑیاں اور ضلع چکوال کے لئے 50موٹربائیک ایمبولینسز بھی فراہم کی جائیں گی جو کہ رسپانس ٹائم اور کارکردگی مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہونگے،اس موقع پردیگر ایڈمن سٹاف کے ساتھ ایمرجنسی آفیسرساجد حسین،سینئر اکاؤنٹنٹ ملک وقار ،اسٹیشن کوارڈینیٹر ممتازاعوان جبی،ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹرفیصل محمود، اسٹیشن کوارڈینیٹر ارسلان ادریس،شفٹ انچارجز عاشق حسین،بلا ل قاسم، لیڈ فائر ریسکیور نعمان اختر،آصف عمران،مصدق حبیب اور میڈیا کوارڈینیٹر خرم منظورموجود تھے۔
PUNJAB EMERGENCY SERVICE DEPARTMENT CHAKWAL
No:MC/CHK(001-22)
Date:01-01-22
میڈیا کوارڈینیٹر
ریسکیو 1122چکوال
Contact: 0334-8744708
Email: avc.chakwal@gmail.com
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.