چکوال(خرم منظور) راولپنڈی روڈ ہائی ایس حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو اسٹیشن سے ایمبولینس روانہ ہوئی شفٹ انچارج نعمان اختر نے بتایا کہ سید اڈا ک...
چکوال(خرم منظور) راولپنڈی روڈ ہائی ایس حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو اسٹیشن سے ایمبولینس روانہ ہوئی شفٹ انچارج نعمان اختر نے بتایا کہ سید اڈا کے قریب دودھ سے بھرا ٹینکر پہلے سے سڑک کنارے الٹا ہوا تھا راولپنڈی سے چکوال آنے والی تیز رفتار ہائی ایس ڈرائیور نے سیفٹی بورڈ نہیں دیکھا اور ٹینکر تصادم سے بچنے کے لیے اچانک بریکز لگائیں۔
سلپری روڈ پر گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری اور الٹ گئی حادثہ سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا تاہم دو افراد 25 سالہ عمار ولد ساجد ساکن مونا اور 35 سالہ محمد اکرام ولد اسلم ساکن منڈی بہاؤلدین زخمی ہوئے جنہیں ریسکیورز نے ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا۔
ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ چکوال
NO MC/CHK (005-22)
Date: 05-01-2022
میڈیا کوارڈینیٹر
ریسکیو 1122 چکوال
contct 0334-8744708
avc.chakwal@gmail.com
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.