Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG
Saturday, March 29

Pages

تازہ ترین

2 سالہ بچہ 8 انچ قطر بور میں 10 فٹ گہرائی پر پھنسا ہوا زندہ سلامت باہرنکال لیا گیا

چکوال (خرم منظور)ڈھوک ڈبری گاؤں بچہ کھیلتے ہوئے بور میں گر گیا۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم میں اطلاع ملتے ہی ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ...

چکوال (خرم منظور)ڈھوک ڈبری گاؤں بچہ کھیلتے ہوئے بور میں گر گیا۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم میں اطلاع ملتے ہی ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایات کے مطابق ریسکیو وہیکل سمیت 2 ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر پہنچیں ۔شفٹ انچارج نعمان نے بتایا کہ چکوال سے 35 کلومیٹر دور ڈھوک جالیاں (ڈھوک ڈبری) گھر میں موجود 8 انچ قطر کے بور میں گرا ہوا بچہ محمد ثاقب ولد محمد زمان جس کی عمر 2 سال تھی تقریبا 10 فٹ گہرائی میں پھنسا ہوا تھا ریسکیورز نے 20 منٹ کے مسلسل آپریشن کے بعد بچے کو زندہ سلامت باہر نکال لیا اور ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا ۔

اہل علاقہ نے ریسکیو 1122 کے پیشہ وارانہ انداز میں بچے کو ریسکیو کرنے اور ادارہ کی بہترین کارکردگی پر ریسکیو 1122 زندہ آباد کے نعرے لگائے ریسکیو آپریشن میں نعمان LFR, صبا EMT, حسیبEMT، عثمانLTV، ثاقبDR، ساجدDR اور عبدالباسطLTVنے حصہ لیا ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اور ساجد حسین ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 چکوال نے تمام ریسکیورز کو شاباش دی اور آئندہ بھی ابھی جذبے اور محنت سے ڈیوٹی سر انجام دینے کی تاکید کی، انہوں نے میڈیا نمائندگان سےاپیل کی کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کی محفوظ معاشرہ کے قیام کے لیے چلائی جانے والی مہم کا حصہ بنیں اور عوام میں شعور بیدار کریں کہ بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں اکیلا نہ چھوڑیں اس طرح گھروں یا آپ کے ارد گرد موجود اس طرح کے گڑھے، بور،کنویں یا ٹینکیوں وغیرہ کو ڈھانپ دیں یا کم از کم ان کے گرد حفاظتی دیواریں بنوائیں تاکہ اس طرح کے واقعات کو ہونے سے روکا جا سکے۔



پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ چکوال 

NO MC/CHK (321-21)

Date: 18-10-2021

میڈیا کوارڈینیٹر

ریسکیو 1122 چکوال۔

Contct 0334-8744708

Avc.Chakwal@gmail.com

 

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.

بارش کی وجہ سے ٹریفک میں پھنسے کیری وین میں بچی کی پیدائش

ضلع خوشاب کا گمشدہ بچہ ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا

رکشہ اور ٹرک کے مابین تصادم، حادثے میں ایک شخص شدید زخمی

پیرامیڈکس کے عالمی دن پر پیرامیڈکس کی خدمات کو خراج تحسین

موٹر سائیکل اور کار کے مابین تصادم، حادثے میں دو افراد جان ب...

سرال سے کوٹ اقبال جاتے ہوئے موٹر سائیکل سے گرکر ایک شخص جان...

رپورٹ عید الاضحی2023

ڈب کا 22 سالہ نوجوان دھرابی ڈیم میں ڈوب کر جانبحق

گیس لیکج سے ہونے والے دھماکہ سے کمرے کی چھت گر گئی

ڈیزل پمپ سے پیدا ہونے والا دھواں 3 افراد کی جان لے گیا