چکوال(خرم منظور)ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں پنجاب ایمرجنسی سروس کے 17 سال مکمل ہونے اور انٹرنیشل ڈے فار ڈیزاسٹر ریڈکشن کے حوالے سے سیمینار ...
چکوال(خرم منظور)ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں پنجاب ایمرجنسی سروس کے 17 سال مکمل ہونے اور انٹرنیشل ڈے فار ڈیزاسٹر ریڈکشن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینیو) عمران بشیر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے تقریب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان، عطا اللہ شاہ ڈی او ایجوکیشن (سیکنڈری)، مسز تہمینہ ڈی او ایجوکیشن (فیمیلز)، ضیغم عباس اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اور محمد قاسم سول ڈیفنس آفیسر بھی موجود تھے۔ شرکاء سےخطاب کرتے ہوئے ADC(R) عمران بشیر وڑائچ کا کہنا تھا کہ سانحات کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ سانحہ ہونے سے پہلے اپنی تیاری کو یقینی بنایا جائے آج کے دن محکمہ ریسکیو 1122 سمیت تمام ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس کے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان تمام افراد کے درجات بلندی کے لیے دعا کرتے ہیں جو حادثات میں شہید ہوئے اور جو زخمی ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے بتایا کہ ریسکیو سروس کو 17 سال مکمل ہو چکے ہیں اور اب تک 16 لاکھ سے زائد ایمرجنسیز ڈیل کی جاچکی ہیں الحمد اللہ ریسکیو 1122 پر عوام کا جو اعتماد ہے اس کو مزید قائم رکھنے کے لیے اور سروس کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں ایجوکیشن آفیسرز عطا اللہ شاہ، مسز تہمینہ اور ضیغم عباس کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم محفوظ معاشرہ کے قیام کے لیے بھرپور کردار ادا کرتا رہا ہے اور ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر کمیونٹی ٹریننگ پراگرامز اور ریسکیو فرسٹ ایڈ اینڈ سیفٹی سیشنز کرا رہے ہیں ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ڈیزاسٹر ریڈکشن ڈے پہ عہد کرتے ہیں کہ محفوظ پاکستان اور حادثات سے پاک پاکستان بنانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں گے سیمینار میں بڑی تعداد میں ریسکیورز، محمکہ سول ڈیفنس کے ملازمین، معزز اساتذہ کرام اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ چکوال No:MC/CHK(314-21) Date:15-10-21 میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو 1122چکوال 0334-8744708 avc.chakwal@gmail.com
|
---|
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.