Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

چکوال : تین سالہ دعا فاطمہ ننگے پاوں کرنٹ لگنے سے جاں بحق

چکوال (خرم  منظور) پنوال روڈ جنوال ٹاون الیکٹرک شاک کی اطلاع پر ریسکیو کنٹرول روم نے ایمبولینس روانہ کی شفٹ انچارج بلال قاسم نے بتایا کہ جنو...

چکوال (خرم  منظور) پنوال روڈ جنوال ٹاون الیکٹرک شاک کی اطلاع پر ریسکیو کنٹرول روم نے ایمبولینس روانہ کی شفٹ انچارج بلال قاسم نے بتایا کہ جنوال ٹاون کی رہاشی تین سالہ دعا فاطمہ دختروسیم ننگے پاوں تھی کہ موٹر کی  ایکسٹینشن وائر پر اس جگہ پاوں رکھ دیا جہاں سے تار کی انشولیشن اتری ہوئی تھی ۔


کرنٹ لگنے سے سانس اور دل کہ دھڑکن رک گئی ریسکیورز نے مصنوعی طریقہ سے سانس اور دل کی دھڑکن چلانے کی کوشش کی تاہم ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے  موت کی تصدیق کر دی،۔


ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر عتیق احمد کا کہنا تھا کہ سیفٹی کا معمولی انتظام نہ کرنے کے باعث ایسے بڑے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ گھروں میں خراب وائرنگ اور ننگی تاروں پر ٹیپنگ ہونی چاہیئے بچوں کا خیال رکھیں انہیں اکیلا نہ چھوڑیں تا کہ گھروں میں موجود الیکٹرک اپلائنسز کی وجہ سے آگ لگنے یا کرنٹ لگنے کا کوئی واقعہ پیش نہ آئے ۔


یاد رہے چند روز قبل بھی ایک بچی پانی سے بھری بالٹی میں گرکر ڈوب گئی تھی جس کی جان بروقت ریسکیو کرنے کی وجہ بچانا ممکن ہوئی۔


پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ چکوال 

NO MC/CHK (263-21)

Date: 01-09-2021

میڈیا کوارڈینیٹر

ریسکیو 1122 چکوال۔

Contct 0334-8744708

Avc.Chakwal@gmail.com

 

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.