Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

تھوہا محرم خان : ایک شخص ڈوب کر جانبحق، 20 گھنٹے بعد باڈی برآمد

چکوال (خرم  منظور) تھوہا محرم خان یکم اگست شام ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کنٹرول نے ٹیم روانہ کی انسیڈنٹ کمانڈر ڈاکٹر عتیق احمد ک...

چکوال (خرم  منظور) تھوہا محرم خان یکم اگست شام ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کنٹرول نے ٹیم روانہ کی انسیڈنٹ کمانڈر ڈاکٹر عتیق احمد کی سربراہی میں ریسکیورز نے ڈھوک کڈھیں (المشہور اکرم مولوی ڈیم) میں ڈوبنے والے نوجوان کی سرچ شروع کی۔


 ڈاکٹر عتیق احمد خان نے بتایا کہ ایبٹ آباد سے تھوہا محرم خان مزدوری کےلئے آئے تین نوجوان نہانے کے لیے ڈیم میں اترے جن میں سے 23 سالہ حماد حسین ولد محمد شاہنواز ساکن ایبٹ آباد نامعلوم جگہ ہونے کی وجہ سے گہرے پانی میں چلا گیا اور تیراک نہ ہونے کی وجہ سے ڈوب گیا .


 بیس گھنٹے کے مسلسل سرچ آپریشن کے بعد ڈیڈ باڈی نکال لی آپریشن کمانڈر نے بتایا کہ ڈیم کا رقبہ کم وبیش 32 کنال پر محیط تھا اور گہرائی 60 سے 70 فٹ تھی جس میں جھاڑیاں اور پتھر وغیرہ موجود تھے سرچنگ کے دوران ریسکیو 1122 کے دو سیکشنز،منگلہ ڈائیورز ٹیم اور اہل علاقہ نے حصہ لیا اور ڈیڈ باڈی نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی ۔


آپریشن میں انسیڈنٹ کمانڈر ڈاکٹر عتیق احمد خان کے علاوہ کنٹرول روم انچارج ساجد حسین، اسٹیشن کوارڈینیٹر ارسلان ادریس، لیڈ فائر ریسکیور آصف عمران، سجاد DR, محسن DR, ثاقبDR،توصیف LTV, شہروز LTV, حسنEMT، معینEMT، عبدالجبارEMT, حامد EMT, سجاد EMT, وحید EMT, شوکتLTV، فیصلEMT, ذوالقرنین EMT, کامران LTV نے حصہ لیا۔

 

پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ چکوال 

NO MC/CHK (264-21)

Date: 03-09-2021

میڈیا کوارڈینیٹر

ریسکیو 1122 چکوال۔

Contct 0334-8744708

Avc.Chakwal@gmail.com

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.