چکوال(خرم منظور)کلرکہار اور بلکسر موٹروے کے درمیان کار الٹنے کی اطلاع پر ریسکیو ایمبولینس روانہ ہوئی شفٹ انچارج آصف عمران نے بتایا ک...
چکوال(خرم منظور)کلرکہار اور بلکسر موٹروے کے درمیان کار الٹنے کی اطلاع پر ریسکیو ایمبولینس روانہ ہوئی شفٹ انچارج آصف عمران نے بتایا کہ موٹروے پر کلرکہار سے 10 کلومیٹر جانب اسلام آباد تیز رفتاری میں ٹائر برسٹ ہونے کے باعث کار الٹ گئی اور رتہ گاؤں کے قریب بھٹی گجر روڈ پر آ گری۔ حادثہ کے نتیجہ میں بہن بھائی 25 سالہ مناہل دختر ساجد ساکن لاہور اور 30 سالہ جواد ولد ساجد ساکن لاہور موقع پر جانبحق ہوئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے جن میں لاہور کے رہائشی 48 سالہ رقیہ زوجہ امجد، 23 سالہ عبداللہ ولد امجد، 30 سالہ اسامہ ولد ساجد شامل ہیں۔ ریسکیورز نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرکہار منتقل کردیا جہاں سےتمام زخمیوں کو ایڈوانس ٹریٹمنٹ کے لیے ریسکیو پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی منتقل کیا جا رہا ہے،فیملی لاہور سے اسلام آباد ٹریول کر رہی تھی۔ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ چکوال No. MC/CHK (291-21) Date: 25-09-21 میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو 1122 چکوال Contact: 03348744708 avc.chakwal@gmail.com
|
---|
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.