چکوال(خرم منظور)کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کیلئے ریسکیورز کی تیاری قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرکیپٹ...
چکوال(خرم منظور)کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کیلئے ریسکیورز کی تیاری قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ریٹائرڈ)بلال ھاشم نے ریسکیو 1122اسٹیشن چکوال دورہ کے موقع پر کیا ان کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اطلس خان بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے ریسکیو کنٹرول روم،ایمرجنسی گاڑیوں اور تمام شعبہ جات کے دفاترکا وزٹ کرایا ٹریکنگ سسٹم اورآئی پی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کا طریقہ کار دکھایا ڈپٹی کمشنر چکوال نے کنٹرول روم میں موجود جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس نیٹ سپورٹڈ سافٹ وئیر اور موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے ریسکیو 1122کو مدد کے لیئے بلانے کاسسٹم بھی چیک کیا اس موقع پرایمبولینس،ریسکیو وہیکل، فائر وہیکلز اور موٹربائیک ایمبولینس میں نصب ایمرجنسی آلات کا جائزہ بھی لیا گیا ۔ ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لیئے پنجاب ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی تیاریاں مکمل ہیں اس مقصد کے حصول کے لیے 188 ریسکیورز پر مشتمل سٹاف اور 3 فائر وہیکلزاور 10ایمبولینسز سمیت16 ایمرجنسی گاڑیاں موجود ہیں انہوں نے بتایا کہ اگلے چند ماہ میں تحصیل سب اسٹیشنز کے لیے مزید ایمبولینسز فراہم کر دی جائیں گی اس کے ساتھ ساتھ موٹربائیک ایمبولینس سروس شروع کرنے کے لیے 50 موٹربائیک ایمبولینسز بھی فراہم کی جائیں گی ۔ ڈپٹی کمشنر نے ریسکیورز سے ملاقات کے دوران ادارہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اور ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی بہترین کارکردگی سب کے سامنے ہےتربیت یافتہ اور خوش اخلاق ریسکیورز لوگوں کے جان و مال کی حفاظت پیشہ وارانہ اوراچھے انداز میں کر رہے ہیں اسی جوش و جذبہ کو قائم رکھنے کی ضرورت ہے ضلعی انتظامیہ محکمہ پنجاب ایمرجنسی سروس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کر رہی ہے اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر ساجد حسین ، اسٹیشن کوارڈینیٹر ارسلان ادریس ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹر فیصل محمود اور میڈیا کوارڈینیٹر خرم منظور بھی موجود تھے ۔
|
---|
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.