Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

چکوال :ریسکیو 1122 اسٹیشن پر ابتدائی طبی امدادکاعالمی دن منایا گیا

چکوال(خرم منظور) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر پنجاب بھرکی طرح چکوال میں بھی ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن ...

چکوال(خرم منظور) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر پنجاب بھرکی طرح چکوال میں بھی ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن 11ستمبر بروز ہفتہ "ہر گھر میں تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر" پرواگرام کے تحت منایا جس کا مقصد فرسٹ ایڈکی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا کیونکہ کسی گھر میں صرف تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر کی موجودگی سے ہی کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بہتر طریقے سے نبرد ہوا جاسکتا ہے اس سلسلہ میں ریسکیو اسٹیشن چکوال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔


ریسکیو اسٹیشن پر منعقدہ سیمینار کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرچکوال ڈاکٹر عتیق احمد خان نے کی ریسکیورز اور رضاکاران کو "ہر گھر میں تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر" پروگرام کی اہمیت لوگوں میں اجاگر کرنے کی تاکید کی بعد ازاں ریسکیو اسٹیشن پر تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر رضاکاران نے عملی مظاہرہ پیش کیا اس کے ساتھ ساتھ مختلف اداروں اور پبلک مقامات پر آگاہی کے لیے پمفلٹ اور کتابچے تقسیم کیے گئے جن پر فرسٹ ایڈ کے متعلق پیغام موجود تھے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے ریسکیو اسٹیشن پر منعقدہ سیمینار میں رضاکاران اور ریسکیورز کو عملی تربیت حاصل کرنے کی اہمیت بارے تحریک پیدا کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے کے بارے میں فرمانِ الٰہی ہے  "جس شخص نے ایک شخص کی جان بچائی گویا کہ اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی"۔


 ایمرجنسی آفیسر ساجد حسین نے اس موقع پر کہا کہ موبائل سے ریسکیو کیڈٹ کارپس (آرسی سی) ایپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کریں اور فرسٹ ایڈ سمیت 5 ضروری کورس مکمل کریں جن کے مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹ بھی جاری کیئے جائیں گے، فرسٹ ایڈ پر تربیت یافتہ کمیونٹی ممبران ہی موثر کردار ادا کرتے ہوئے معذوری اور شرح اموات میں خاطر خواہ کمی لا سکتے ہیں انہوں نے شہریوں کو کہا کہ وہ فرسٹ ایڈر بننے کے لیے اپنے علاقے میں قریبی ریسکیو اسٹیشن پر رابطہ کریں اور خود کو فرسٹ ایڈر کے طور پر رجسٹرڈ کر کے ذمہ دار شہری کا کردار ادا کریں کیونکہ اجتماعی کوششیں ہی صحت مند اور محفوظ معاشرے کے قیام کی ضامن ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان، ایمرجنسی آفیسر ساجد حسین کے علاوہ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر ممتاز اعوان، سینئر اکاؤنٹنٹ ملک وقار، ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹر فیصل محمود، اسٹیشن کوارڈینیٹر ارسلان ادریس اور رضاکاران موجود تھے۔


PUNJAB EMERGENCY SERVICE DEPARTMENT CHAKWAL


No:MC/CHK(273-21)

Date:11-09-21

 میڈیا کوارڈینیٹر

 ریسکیو 1122چکوال

0334-8744708  

avc.chakwal@gmail.com



کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.