چکوال (خرم منظور)تلہ گنگ سے گزشتہ رات کرائم ایمرجنسی کی اطلاع پر ریسکیو ایمبولینس موقع پر پہنچی ۔شفٹ انچارج بلال قاسم نے بتایا کہ غلہ منڈی ن...
چکوال (خرم منظور)تلہ گنگ سے گزشتہ رات کرائم ایمرجنسی کی اطلاع پر ریسکیو ایمبولینس موقع پر پہنچی ۔شفٹ انچارج بلال قاسم نے بتایا کہ غلہ منڈی نیو بائی پاس پر لوڈر ٹرک کھڑا تھا جس کے ڈرائیور کیبن میں موسی خیل میانوالی کے رہائشی 32 سالہ ٹیپو سلطان ولد مسعود خان مردہ حالت میں ملا ۔ اس نوجوان کو کسی نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا ۔موقع پر ڈرائیور کیبن میں کوئی دوسرا شخص موجود نہ تھا ریسکیورز نے ضروری پولیس کاروائی کے بعد ڈیڈ باڈی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا۔
|
---|
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.