Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

کھنڈوعہ جھیل میں ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق، دوسرا بے ہوش

چکوال (خرم منظور)کھنڈوعہ جھیل ڈوبنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے چکوال سے ریسکیو وہیکل اور کلرکہار کی پوائنٹ سے ایمبول...


چکوال (خرم منظور)کھنڈوعہ جھیل ڈوبنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے چکوال سے ریسکیو وہیکل اور کلرکہار کی پوائنٹ سے ایمبولینس روانہ کیں شفٹ انچارج نعمان نے بتایا کہ کل بلکسر سے کچھ دوست سیرو تفریح کےلیے کھنڈوعہ جھیل گئے جہاں دن تقریبا 1 بجے 46 سالہ گل مرجان ولد دلاور خان ساکن بلکسر (جو کہ پیدائشی گونگا اور بہرا تھا) نہاتے ہوئے ڈوب گیا جسے اپنی مدد آپ کے تحت اس کے ساتھی تلاش کرتے رہے اور اگلی صبح وہاں کے لوکل رہائشی افراد بھی تلاش کرتے رہے پھر آج 11:36 بجے ریسکیو 1122 کو مدد کے لیے کال کہ گئی ریسکیورز کی 6رکنی ٹیم کو تقریبا 4گھنٹے کی سرچ کے بعد30 فٹ گہرائی سے لاش ملی جسے نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرکہار منتقل کر دیا، ریسکیو آپریشن میں نعمان  ایل ایف آر،, ڈاکٹرمسلم ، ڈاکٹرتفہیم، شبیر ایل ٹی وی،نوید ایل ٹی وی اور تنویر ای ایم ٹی نے حصہ لیا۔


(---)دوسرا واقعہ بھی کھنڈوعہ جھیل پر ہی پیش آیا جس میں 19 سالہ حمید اللہ ولد بختاور خان ساکن چوآ سیدن شاہ نے250 فٹ اونچائی سے چھلانگ لگائی اور پانی میں گرتے ہی بے ہوش ہو گیا جسے لوکل لوگوں نے فورا نکالا خوش قسمتی سے موقع پر ریسکیو ٹیم بھی پہنچ چکی تھی جنہوں نے متاثرہ نوجوان کو فورا ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر کہار منتقل کر دیا۔



ریسکیو1122پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 چکوال

No:MC/CHK(212-21)

Date:24-07-21

میڈیا کوارڈینیٹر

  ریسکیو 1122چکوال

Contct:0334-8744708  

avc.chakwal@gmail.com

 

 

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.