Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

عید الاضحیٰ2021 کاپلان ترتیب دے دیا گیا: ریسکیو1122

عید الاضحٰی2021کے لیے جامع پلانمکمل، خصوصی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ فائر فائیٹنگ ٹیم بنا دی گئی، ریسکیورز اضافی ڈیوٹیاں کریں گے۔ڈاکٹر عت...


عید الاضحٰی2021کے لیے جامع پلانمکمل، خصوصی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ فائر فائیٹنگ ٹیم بنا دی گئی، ریسکیورز اضافی ڈیوٹیاں کریں گے۔ڈاکٹر عتیق احمد خان


جدید ترین کال ریکارڈنگ سافٹ وئیر،آئی پی کیمرے اور وہیکل ٹریکنگ سسٹم سے نگرانی کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122چکوال


کم عمر بچوں کوگاڑی یا موٹرسائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں، سیر و تفریح سے اجتناب کریں۔ساجد حسین ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122چکوال


چکوال(خرم منظور) عیدالاضحیٰ 2021کے موقع پرروڈ ٹریفک حادثات، کسی بھی ہنگامی صورت حال پر قابو پانے اور شہریوں کو بروقت طبعی امداد مہیا کرنے کے لئے ریسکیو 1122چکوال نے جامع ڈیوٹی پلان تیار کر لیاہے، 07روز کا ڈیوٹی روسٹر ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت ایک خصوصی  ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ فائر فائیٹنگ ٹیم بنائی گئی ہے عید الاضحی کو پر امن بنانے کے لئے ریسکیورز کی ہر قسم کی عمومی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں عید روسٹر کے دنوں میں اضافی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر عتیق احمد خان نے ریسکیو اسٹیشن پرماہانہ جنرل باڈی میٹنگ کے دوران ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔


 انہوں نے بتایا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پورے ضلع میں کی پوائیٹس بنائے گئے ہیں جہاں ایمرجنسی گاڑیاں عید الاضحی کی نماز سے قبل موجود ہوں گی،کی پوائینٹس چکوال،کلرکہار،تلہ گنگ،چواسیدن شاہ اور لاوہ میں بنائے گئے ہیں جبکہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ فائر فائیٹنگ ٹیم سینٹرل اسٹیشن پر 24گھنٹے الرٹ رہے گی،کنٹرول روم میں کال ریکارڈنگ سافٹ وئیر،اینڈرائیڈ ایپلیکیشن،آئی پی کیمرے اور وہیکل ٹریکنگ سسٹم سے نگرانی کی جائے گی  ماہانی جنرل باڈی میٹنگ کے موقع پریمرجنسی آفیسرساجد حسین نے ریسکیورز کا فزیکل، نالج اور سکلز ٹیسٹ لیا اور عید الاضحی کی تیاریوں بارے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی پلان کے مطابق 10ایمبولینسز،ایک ریسکیو وہیکل اورواٹر باؤزر سمیت 3فائر وہیکلز کسی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار کر دی گئی ہیں تمام شعبہ جات کے انچارجز بھی باقاعدہ روسٹر کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ڈیوٹی آفیسر کے فرائض سرانجام دیں گے۔


انہوں نے میڈیا نمائندگان کے ذریعے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید قربان کی خوشیوں میں غریب، بے سہارا افرادکوبھی شامل کریں،سیروتفریح سے اجتناب کریں بلکہ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر اپنے گھروں میں رہیں اورکم عمر بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی اجازت  ہر گزنہ دیں، کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ہیلپ لائن نمبر1122پر کال کریں، اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اس موقع پر سینئر اکاؤنٹنٹ ملک وقار، ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹر فیصل محمود،اسٹیشن کوارڈینیٹر ارسلان ادریس،تمام شفٹ انچارجز،ضلع بھر سے ریسکیورز اورمیڈیا کوارڈینیٹر خرم منظور موجود تھے۔


(پریس ہینڈآؤٹ)

No:MC/CHK(192-21)

  Date:17-07-21

میڈیا کوارڈینیٹر

  ریسکیو 1122چکوال

Contct:0334-8744708

avc.chakwal@gmail.com

 

Punjab Emergency Service Rescue 1122 Talagang Road Chakwal,Ph:0543-666092 

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.