Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

خود مختارادارہ بننے اور بانی ڈائریکٹر جنرل کے ریگولرائزڈ ہونے پر ریسکیوکی تقریب کا انعقاد

چکوال(خرم منظور) 23جون،2021جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ایک خود مختار ادارہ بنا دیا گیا ہے جس سے ریسکیورز کے درینہ ...


چکوال(خرم منظور) 23جون،2021جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ایک خود مختار ادارہ بنا دیا گیا ہے جس سے ریسکیورز کے درینہ مطالبات کو عملی شکل دی جا سکے گی ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروس چکوال ڈاکٹر عتیق احمد خان نے ریسکیو 1122اسٹیشن چکوال پر منعقدہ تقریب کے دوران ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


 انہوں نے بتایاچند روز قبل بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کو ریگولرائزڈ کیا گیا جس پر تمام ریسکیورزکو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اب پنجاب ایمرجنسی سروس کو خود مختار ادارہ کا درجہ دیا جا رہا ہے جس کے ساتھ ہی بانی ڈائریکٹر جنرل کوایڈمنسٹریکو سیکرٹری کے اختیار بھی حاصل ہو جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ ریسکیورز کی جانب سے سروس سٹریکچر کا تقریبا 15سال سے کیا جانے والا دیرینہ مطالبہ بھی پورا کیا جا سکے گا اس سلسلہ میں ریسکیو سٹاف کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل کے ریگولرائزڈ ہونے اور محکمہ کے خود مختار ہونے پر ریسکیو اسٹیشن چکوال پر کیک بھی کاٹا گیا۔

تقریب میں ریسکیورز کی گذشتہ ماہ کی کارکردگی کا  جائزہ بھی لیا گیا ایمرجنسی آفیسر ساجد حسین نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اور سیفٹی کے حوالے سے پنجاب ایمرجنسی سروس دنیا بھر میں پہچانا جا رہا ہے اس پہچان کو قائم رکھنے کے لئے تمام ریسکیورز کو مزید محنت کی ضرورت ہے پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور جدید ترین فنی علوم کو مزید سیکھنے کی ضرورت ہے،اس موقع پرریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر ممتاز اعوان،سینئر اکاؤنٹنٹ ملک وقار،ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹرفیصل محمود، اسٹیشن کوارڈینیٹر ارسلان ادریس،شفٹ انچارج عاشق حسین،لیڈ فائر ریسکیورزمصدق حبیب، آصف عمران، نعمان اختر،میڈیا کوارڈینیٹر خرم منظوراور بڑی تعداد میں ریسکیورزموجود تھے۔



No:MC/CHK(181-21)  

  Date:26-06-21  

  میڈیا کوارڈینیٹر

  ریسکیو 1122چکوال

Contact:0334-8744708  

 

Rescue 1122 Station Talagang Road Chakwal, Email:avc.chakwal@gmail.com ,Ph:0543-666094 

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.