پنجاب ایمرجنسی سروس خود مختار ادارہ بن چکا ہے،پیشہ وارانہ اندازمیں کام کرنا اور بروقت امداد فراہم کرنا ریسکیو 1122 کی پہچان ہے: ڈاکٹ...
پنجاب ایمرجنسی سروس خود مختار ادارہ بن چکا ہے،پیشہ وارانہ اندازمیں کام کرنا اور بروقت امداد فراہم کرنا ریسکیو 1122 کی پہچان ہے: ڈاکٹر عبدالرحمن آر ای اوراولپنڈی ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کرخدمت خلق کا کام جاری رکھیں گے، علاقہ کی خوشحالی کےلیے جتنا ممکن ہوا تعاون کریں گے:راجہ مجاہد افسر سماجی کارکن چوآ سیدن شاہ کےلیے ضروری سامان مہیا کرنے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی پر راجہ مجاہد افسر کے شکر گذار ہیں، بہت جلد چوآ سیدن شاہ میں سروس کا آغاز ہو گا: ڈاکٹر عتیق احمد ڈی ای اوچکوال چکوال(خرم منظور)ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر عبدالرحمن نے چوآ سیدن شاہ کا دورہ کیا ۔انہوں نے سب اسٹیشن ریسکیو 1122پر افسران اور سٹاف سے ملاقاتیں کیں، گاڑیوں اور اسٹیشن کی انسپکشن کی دورہ کے موقع پر سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر نے ریسکیو 1122 چوآ سیدن شاہ کےلیے فرنیچر اور دیگر ضروری سامان مہیا کیا۔ اس سلسلہ میں سب اسٹیشن چوآ سیدن شاہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ایمرجنسی اآفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ پیشہ وارانہ اندازمیں کام کرنا اور بروقت امداد فراہم کرنا ریسکیو 1122 کی پہچان ہے انہوں نے ڈونیشن دینے پر راجہ مجاہد افسر کاشکریہ ادا کیا اور بتایا کہ چوآسیدن شاہ ایمرجنسیز کے لیے چکوال سے ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کی جاتی ہیں انشااللہ بہت جلد چوآسیدن شاہ کا اسٹیشن بھی فعال ہو جائے گا اس سلسلہ میں کام جاری ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو 1122 ایک خود مختار ادارہ بن چکا ہے بہت کم وقت میں پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنی خدمات اور کارکردگی کا لوہا منوایا ہے جسکی وجہ ڈاکٹر رضوان نصیر بانی ڈائریکٹر جنرل کے زیر نگرانی کام کرنے والی انتہائی قابل ٹیم اور ریسکیورز کی انتھک محنت ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر کا کہنا تھا کہ میں بھی ریسکیو ٹیم کا حصہ ہوں رضاکارانہ ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر خدمت کا کام جاری رکھیں گے علاقہ میں ایک اچھی سروس کا جلد آ غاز ہونے جا رہا ہے جس کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوآ سیدن شاہ سمیت تمام تحصیلوں میں پیشنٹ ٹرانسفر سروس موجود ہے تاہم کسی بھی ناگہانی صورتحال اور بڑے سانحہ سے نمٹنے کےلیے چکوال سے ہی ریسپانڈ کیا جاتا ہے تحصیلوں میں سروس شروع ہوتے ہی یہ مسئلہ حل ہو جائے گا اور ایمرجنسی پر بروقت پہنچنا ممکن ہوگا انہوں نے مہمان خصوصی راجہ مجاہد افسر، دیگر مہمانوں اور صحافی حضرات کی آمد پر شکریہ ادا کیا ،اس موقع پر ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن وحید الرحمن، فائر ریسکیور خالد سلطان اور ڈی ای آر ٹی ریسکیور ساجد اقبال میں بہترین کارکردگی پر کیش ایوارڈز تقسیم کیے گئے جبکہ ملک محمد خلیل بلڈنگ کنٹرکٹر اور ظفر اقبال سمیت 6 ریسکیورز کو اعزازی سرٹیفکیٹس دیئے گئے پروگرام کے آخر میں راجہ مجاہد افسر سماجی شخصیت،ڈاکٹر عبدالرحمن ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی، ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چکوال اور ساجد حسین ایمرجنسی آفیسر چکوال کو تقریب منتظمین کی جانب سے یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔ اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر ممتاز اعوان، سینئر اکاؤنٹنٹ ملک وقار،ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹرفیصل محمود، اسٹیشن کوارڈینیٹر ارسلان ادریس، شفٹ انچارجز عاشق حسین، مصدق حبیب، میڈیا کوارڈینیٹر خرم منظور اور بڑی تعداد میں ریسکیورز اور معززین علاقہ موجود تھے۔ No:MC/CHK(179-21) Date:24-06-21 میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو 1122چکوال Contact:0334-8744708
Punjab Emergency Service Rescue 1122 Talagang Road Chakwal, Email:avc.chakwal@gmail.com ,Ph:0543-666094 |
---|
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.