چکوال(خرم منظور)کلرکہار روڈ منال ہوٹل کے قریب حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو کنٹرول روم نے ریسکیو وہیکل سمیت دو ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں ۔ شفٹ ان...
چکوال(خرم منظور)کلرکہار روڈ منال ہوٹل کے قریب حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو کنٹرول روم نے ریسکیو وہیکل سمیت دو ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں ۔ شفٹ انچارج مصدق حبیب نے بتایا کہ کلرکہار روڈ نیازی پولٹری فارم کے قریب چکوال کی جانب آنے والا ٹرک سامنے سے آنے والی شاہ زور سے ٹکرا گیا۔ حادثہ کے نتیجہ میں شاہ زور میں موجود ایک شخص کرم الٰہی زخمی ہوا ۔ ریسکیورز نے ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعدکھبیکی گاؤں کےرہائشی 40 سالہ کرم الہی ولد فضل الہی کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ٹراما سینٹر کلرکہار منتقل کیا۔۔
|
---|
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.