چکوال (خرم منظور) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کے مطابق چکوال میں کسی بھی بڑے سانحہ سے نمٹنے کے لیے...
چکوال (خرم منظور) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کے مطابق چکوال میں کسی بھی بڑے سانحہ سے نمٹنے کے لیے انسیڈنٹ کمانڈ مینجمنٹ سسٹم کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا اس سلسلہ میں ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چکوال کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول کمپلیکس میں آگ پر قابو پانے اور بلڈنگ کے ملبے تلے دبے افراد کو ریسکیو کرنے کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا جس کا مقصد انٹرنیشنل اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کسی بھی سانحہ میں ایمرجنسی سروسز کے کام کا جائزہ لینا اور بہتر انداز میں پیشہ وارانہ طریقہ کار اور تربیت یافتہ ریسکیورز، رضاکاران اور دوسری ایمرجنسی سروسز کے ساتھ مل کر انسیڈنٹ کمانڈ مینجمنٹ سسٹم کے تحت مشکل میں پھنسے افراد کو بروقت ریسکیو کرنا، جان و مال بچانا اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنا تھا ۔
انسیڈنٹ کمانڈر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عملی مشق کے لیے میڈیکل کیمپ، لاجسٹک، فائر اینڈ ریسکیوکیمپ، رجسٹریشن اینڈ انفارمیشن کیمپ، رپیئر اینڈ منٹیننس کیمپ، کمیونیکیشن کیمپ اور انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ قائم کی گئی محکمہ سول ڈیفنس افسران محمد قاسم، محمد ریاض اور مدثر حسین نے ٹیم اور ایمرجنسی میں مددگار سازوسامان کے ساتھ دیگر معاون ایمرجنسی سروسز کے طور پر ایکسرسائز میں حصہ لیا، ریسکیو رضاکاران بھی تربیت یافتہ شہری ہونے کی حیثیت سے عملی مظاہرہ میں شامل ہوئے، انسیڈنٹ کمانڈ مینجمنٹ موک ایکسرسائز میں آگ پر قابو پانے آگ میں پھنسے 2 افراد کو ریسکیو کرنے، ملبے تلے دبے 5 افراد کو پیشہ وارانہ انداز میں محفوظ مقام پر منتقل کرنے اور زخمیوں کو بروقت موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے لیے میجر ایمرجنسی کی کال پر 03 ایمبولینسز، 03 فائر وہیکلز، 01 سپیشل آلات سے لیس ریسکیو وہیکل اور لاسجسٹکس کے لیے جنرل ڈیوٹی وین روانہ کی گئیں۔ بارہ رکنی ریسکیو رضاکاران کی ٹیم، 32 ریسکیورز اور سول ڈیفنس سے 9 افراد نے بھی میجر ایمرجنسی پر بروقت رسپانڈ کیا بطور انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ انچارج سجاد حسین ایمرجنسی آفیسر چکوال نے فرائض سر انجام دیئے، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر ممتاز اعوان جبی اور اسٹیشن کوارڈینیٹر ارسلان ادریس نے بالترتیب آپریشنل کمانڈر اور سیکٹر کمانڈر حصہ لیا،میڈیا کوارڈینیٹر خرم منظور اپنی ٹیم کے ساتھ بطور کمیونیکیشن کیمپ انچارج موجود رہے، سینئر اکاؤنٹنٹ ملک وقار، سٹور کیپر محمد ارشد نے لاسجسٹک سپورٹ کیمپ اور فیصل محمود ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹر نے ٹیم کے ہمراہ ریپئر اینڈ مینٹیننس کیمپ پر ڈیوٹی سر انجام دی۔ No:MC/CHK (172-21) Date:13-06-21 میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو 1122 چکوال Contact:03348744708 Email:avc.chakwal@gmail.com Office:Near Sadar Police Station Talagang Road Chakwal, Ph:0543666094 |
---|
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.