Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

ممکنہ سیلاب اور بارشوں سے نمٹنے کے لیے ریسکیو1122کی تیاریاں مکمل ہیں، ڈاکٹرعتیق احمد خان

انسانوں کی جان بچانا اور ریسکیو کا کام کرنابہت بڑے ثواب کا باعث بن سکتا ہے۔ڈی ڈی ایچ او چکوال ڈاکٹر حسن ایکسرسائز کا مقصدمحکموں کے درمیان کم...


انسانوں کی جان بچانا اور ریسکیو کا کام کرنابہت بڑے ثواب کا باعث بن سکتا ہے۔ڈی ڈی ایچ او چکوال ڈاکٹر حسن


ایکسرسائز کا مقصدمحکموں کے درمیان کمیونیکیشن بڑھانا اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا ہے۔ایمرجنسی آفیسرچکوال ساجد حسین


چکوال:(خرم منظور) ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن(ریٹائرڈ) بلال ہاشم کی خصوصی ہدایت پرممکنہ سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہکاریوں سے بچاؤ کو یقینی بنانے کے لئے ریسکیو 1122کے زیر اہتمام دھرابی ڈیم پرفلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا ایکسرسائز میں پنجاب ایمرجنسی سروس کے علاوہ محکمہ صحت، سول ڈیفنس،ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس،سمال ڈیمز،  ٹی ڈی سی پی،میونسپل کمیٹی چکوال،لائیو سٹاک اورمحکمہ ذراعت کے ملازمین نے حصہ لیااس موقع پر ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بتایا کہ ریسکیو 1122کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے کوئی حادثہ رونما ہونے سے پہلے اس کی تیاری کرنا، اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا اور واٹر ایمرجنسیز میں استعمال ہونے والے سامان کو چیک کرنا اس موک ایکسرسائز کا مقصد ہے۔


 اس موقع پرڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرچکوال ڈاکٹر حسن نے ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیورزاپنی ڈیوٹی احسن انداز میں نبھا کر دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں انسانوں کی جان بچانا اور ریسکیو کا کام کرنا بہت بڑے اجر و ثواب کا باعث بن سکتا ہے۔ فلڈ موک ایکسرسائز میں ڈوبتے شخص کو نکالنے، واٹر سرچ کے طریقوں اور پانی سے نکالے متاثرہ شخص کو ابتدائی طبعی امداد مہیا کرنے کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا جس کی نگرانی ایمرجنسی آفیسر ساجد حسین نے کی اس موقع پر دھرابی ڈیم پرمحکمہ لائیو سٹاک کے کیمپ کے علاوہ میڈیکل کیمپ، ریسکیو کیمپ،کمانڈ اینڈ کنٹرول کیمپ اور سیلاب کے دوران استعمال ہونے والے سامان کے سٹالز لگائے گئے، ایکسرسائز میں بڑی تعداد میں ریسکیورز کے علاوہ  ڈاکٹر حسن محکمہ ہیلتھ،ڈاکٹر مزمل محمود لائیوسٹاک،محمد قاسم سول ڈیفنس، راحیل ملک SIایلیٹ فورس،انسپکٹر تصورٹریفک پولیس،طارق ربانی  ٹی ڈی سی پی،ملک امان اللہ سمال ڈیمز،افتخار ایلی میونسپل کمیٹی چکوال اپنی ٹیمز کے ساتھ شریک ہوئے۔


No:MC/CHK (162-21)  

  Date:03-06-21  

میڈیا کوارڈینیٹر

ریسکیو 1122چکوال

Contct:03348744708  


 Email:  avc.chakwal@gmail.com 

,Ph:0543666094 

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.