Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

ماہانہ جنرل باڈی میٹنگ مئی2021:ریسکیو 1122چکوال

چکوال(خرم ممظور) ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنے جنرل باڈی میٹنگ کے دوران ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرائض کی ادا...


چکوال(خرم ممظور) ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنے جنرل باڈی میٹنگ کے دوران ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرائض کی ادائیگی اولین ترجیح ہے ادارہ کی عزت واحترام کا انحصار آپ کی کارکردگی پر ہے، خدمت خلق کا کام کرنا آپ کے ذمہ لکھا گیا ہے جسے پوری ایمانداری اور خلوص نیت سے ادا کرنا ہے، ضلع بھرسے گزشتہ ماہ30057کالز موصول ہوئیں جن میں 571ایمرجنسی کالزتھیں جبکہ بغیر ایمرجنسی اور تنگ کرنے کے لیے کی جانے والی کالز کی تعداد27616 (تقریبا 92فیصد)جبکہ 1870دیگرکالز ہیں ایمرجنسی پر پہنچنے کا اوسط رسپانس ٹائم 6منٹ 9سیکنڈ رہا۔

ڈاکٹرعتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 چکوال کی زیر صدارت ریسکیواسٹیشن پرمنعقدہ  ماہانہ جنرل باڈی میٹنگ کے دورا ن ساجد حسین ایمرجنسی آفیسرچکوال نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ  پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ماہ مئی میں 162روڈ ٹریفک حادثات، 306میڈیکل ایمرجنسیز،14آگ لگنے،2ڈوبنے کے واقعات،17کرائم کے واقعات جن میں 20افراد زخمی ہوئے جبکہ4موقع پر جانبحق ہوا، کرائم ایمرجنسیز میں گولی لگنے کے 7واقعات،لڑائی جھگڑے کے.8، 02 زہریلی چیز نگلنے کے واقعات شامل ہیں,ان کے علاوہ مختلف نوعیت کی70 ایمرجنسیزپر ریسکیو1122 چکوال سے ریسپانس کیا گیا۔


مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز میں 04 جانوروں /پرندوں کو ریسکیو کیا گیا،12ڈیلوری کیسز،04کام کے دوران چوٹ لگنے،01بچھو کے کاٹنے،01کرنٹ لگنے،26 اونچائی سے گرنے اور19دیگرواقعات شامل ہیں اس طرح گذشتہ ماہ ٹوٹل571 ایمرجنسیز ریکارڈ ہوئیں. ان ایمرجنسیز میں 562 افرادمتاثر ہوئے،رپورٹ میں بتایاگیا کہ 162روڈ ٹریفک حادثات میں 155مرد اور 19خواتین کو ریسکیو کیا گیا ان میں 59 ڈرائیور اور 73مسافر شامل تھے،125موٹرسائیکل،21کاریں،  01ٹرک،18رکشے،06 وین03 اور اس کے علاوہ04دوسری گاڑیاں ان حادثات میں متاثر ہوئیں شامل ہیں 95حادثات اوور سپیڈ کی وجہ سے پیش آئے۔


سب سے زیادہ 49افراد جن کی عمر 21ے30سال ہے حادثات کا شکار ہوئے،14 فائر ایمرجنسیزجن میں 08لاپرواہی اور 06شارٹ سرکٹ شامل ہیں میں خوش قسمتی سے کوئی شخص متاثر نہ ہوا اور تقریبا15.9ملین کا سامان جلنے سے بچایا گیا جبکہ5.9ملین کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔گزشتہ ماہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے110 مریضوں کو بہتر علاج کے لئے چھوٹے ہسپتالوں سے بڑ ے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیاجن میں سے 79جدید سہولیات کی کمی کے باعث جبکہ 31مریض سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کے باعث منتقل کیے گئے۔


اس موقع پرسینئر اکاؤنٹنٹ ملک وقار،ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹرفیصل محمود، اسٹیشن کوارڈینیٹر ارسلان ادریس،شفٹ انچارج بلال قاسم،لیڈ فائر ریسکیورز آصف عمران، نعمان اختر،مصدق حبیب اور میڈیا کوارڈینیٹر خرم منظورموجود تھے۔


ہینڈ آؤٹ

PUNJAB EMERGENCY SERVICE RESCUE 1122 CHAKWAL

No:MC/CHK(161-21)

  Date:29-05-21

  میڈیا کوارڈینیٹر

  ریسکیو 1122چکوال

Contact:0334-8744708  

Email:avc.chakwal@gmail.com ,Ph:0543-666092 

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.