Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

ڈھاب پڑی: سمال ڈیم میں بچہ ڈوب کر جاں بحق

چکوال(خرم منظور) ڈھاب پڑی ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم روانہ ہوئی شفٹ انچارج عاشق حسین نے بتایا کہ دو بچے گاؤں میں موجود سمال ڈیم/فش فارم می...


چکوال(خرم منظور) ڈھاب پڑی ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم روانہ ہوئی شفٹ انچارج عاشق حسین نے بتایا کہ دو بچے گاؤں میں موجود سمال ڈیم/فش فارم میں تفریح کے لیے نہانے گئے جن میں سے دولتالہ سے خالہ کے گھر آیا 13 سالہ طیب ولد ارشاد ڈوبنے لگا جبکہ دوسرا بچہ باہر نکل آیا ۔

شور شرابا سے گاوں کے لوگ اکٹھے ہوئے اور ریسکیو کو کال کی گئی ساتھ ہی اہل علاقہ نے بچے کو باہر نکال کر ہسپتال منتقل کرنا چاہا جسے ریسکیو ٹیم نے راستہ سے ریسیو کیا جہاں بچے کا سانس اور دل کی دھڑکن نہیں چل رہی تھی منصوعی طریقہ سے سانس اور دل کی دھڑکن بحال کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ڈاکٹرز نے ہسپتال میں موت کی تصدیق کر دی۔


ریسکیو 1122 کا پیغام عوام کے نام

یاد رکھیں! ریسکیو 1122 کو آئے روز اس طرح کے کیسز کا سامنا ہے لوگوں کو اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیے اقدامات کرنے چاہیئں خصوصا بارشی موسم میں پانی کی سطح روٹین سےزیادہ ہوجاتی ہے جگہ زیادہ نرم،کچی اور سلپری ہوتی ہے جس سے گرنے،چوٹ لگنے اور ڈوبنے کے امکانات ذیادہ ہو جاتے ہیں ایسے پکنک پوائنٹس اور سیرو تفریح کی جگہ ہر گز نہ جائیں۔

 جب بھی گہرے پانی میں نہانے جائیں تو آپ کے گھر میں موجود حفاظتی آلات یعنی لائف جیکٹس، رسی، ٹیوب وغیرہ ساتھ ہونے چاہیئں ریسکیو ٹیم سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت حاصل کریں بچوں کو ایسے کبھی بھی اکیلے نہ جانے دیں۔ اللہ تعالی والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین 


No:MC/CHK (163-21)  

  Date:03-06-21  

میڈیا کوارڈینیٹر

ریسکیو 1122چکوال

Contct:03348744708

avc.chakwal@gmail.com

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.