چکوال(خرم منظور) جہلم روڈ کرہن گاؤں میں گندم کو آگ لگنے کی اطلاع پر دو فائر وہیکلز سمیت ریسکیو فائر فائٹنگ ٹیم روانہ ہوئی۔ مصدق حبیب...
چکوال(خرم منظور) جہلم روڈ کرہن گاؤں میں گندم کو آگ لگنے کی اطلاع پر دو فائر وہیکلز سمیت ریسکیو فائر فائٹنگ ٹیم روانہ ہوئی۔ مصدق حبیب شفٹ انچارج نے بتایا کہ القادر مل کے قریب کرہن گاؤں کھیتوں میں باقیات کو کسی نامعلوم نے آگ لگائی جو بڑھتی ہوئی قریبی گندم کے کھیت تک پہنچ گئی ۔ ریسکیو 1122 کی بروقت کاروائی کی وجہ سے آگ پر تقریبا 25 منٹ کی فائر فائٹنگ سے مکمل قابو پا لیا گیا تاہم کم وبیش 2.5 بیگھہ گندم جل گئی جبکہ ایک بہت وسیع رقبہ پر موجود گندم محفوظ بنا لی گئی، بروقت کاروائی پر اہل علاقہ نے ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ PUNJAB EMERGENCY SERVICE RESCUE 1122 CHAKWAL No:MC/CHK(125-21) Date:29-04-21 میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو 1122چکوال Contact:0334-8744708 Email:avc.chakwal@gmail.com |
---|
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.