چکوال(خرم منظور)راولپنڈی روڈ حادثہ کی اطلاع پر کنٹرول روم کے حکم پر ریسکیو وہیکل سمیت تین ایمرجنسی گاڑیاں اور 10 ریسکیورز کی ٹیم روا...
چکوال(خرم منظور)راولپنڈی روڈ حادثہ کی اطلاع پر کنٹرول روم کے حکم پر ریسکیو وہیکل سمیت تین ایمرجنسی گاڑیاں اور 10 ریسکیورز کی ٹیم روانہ ہوئی شفٹ انچارج عاشق حسین نے بتایا کہ سی ٹی ایم مل کے پاس چکوال کی جانب آنے والی شاہ زور پیچھے سے ٹرک سے جا ٹکرائی شاہ زور میں تاجر مویشی منڈی چکوال آ رہے تھے۔ حادثہ کے نتیجہ میں دو افراد موقع پر جانبحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبعی امداد مہیا کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا ۔ریسکیورز نے جاں بحق ڈرائیور کو 15 سے 20 منٹ کے آپریشن کے بعد گاڑی کی باڈی کاٹ کر نکالا۔ مکمل آپریشن میں 10 ریسکیورز عاشق حسین , فہیم ، ساجد ،علی , خرم ، ثاقب , قیصر , نعیم , تنویر , اسد نے حصہ لیا جاں بحق افراد میں ترکوال/گھر خان کا رہائشی شاہ زور ڈرائیور 28 سالہ مقدس علی ولد مہر خان اور راولپنڈی کا رہائشی 47 سالہ ذیشان علی ولد عظمت شامل ہیں جبکہ کالوپورہ/گجرات کے رہائشی باپ بیٹا 48 سالہ شکیل ولد محمد رفیق اور 27 سالہ شیراز ولد شکیل شدید زخمی ہوئے، متاثرہ افراد کے پاس سے لاکھوں روپے رقم موجود تھی جو ریسکیو کنٹرول روم میں امانتاً محفوظ ہے۔ |
---|
PUNJAB EMERGENCY SERVICE RESCUE 1122 CHAKWAL
No:MC/CHK(123-21)
Date:28-04-21
میڈیا کوارڈینیٹر
ریسکیو 1122چکوال
Contact:0334-8744708
Email:avc.chakwal@gmail.com
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.