چکوال(خرم منظور)ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر عبدالرحمن نے تلہ گنگ کا دورہ کیا انہوں نے تلہ گنگ سب اسٹیشن ریسکیو 1122پر افسرا...
چکوال(خرم منظور)ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر عبدالرحمن نے تلہ گنگ کا دورہ کیا انہوں نے تلہ گنگ سب اسٹیشن ریسکیو 1122پر افسران اور سٹاف سے ملاقاتیں کیں، بعد ازاں پنجاب ایمرجنسی سروس چکوال اور عبداللہ امیر ہسپتال تلہ گنگ کے مابین ایم اویو تقریب میں شرکت کی۔ سب اسٹیشن پر سٹاف نے آرای یوکو سلامی پیش کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے اسٹیشن کا وزٹ کرایا اور گاڑیوں کی انسپکشن کرائی ملاقات کے دوران آر ای یوراولپنڈی نے کہا کہ پیشہ وارانہ اندازمیں ایمرجنسیز کے دوران کام کرنا اور بروقت امداد فراہم کرنا ریسکیو 1122 کی پہچان ہے ۔ انہوں نے ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چکوال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سٹاف کے بہترین ڈسپلن،ایمرجنسی گاڑیوں اور اسٹیشن کی اچھی دیکھ بھال پر مبارکباد پیش کرتا ہوں بعد ازاں آر ای اوراولپنڈی اور ڈی ای اوریسکیو 1122 چکوال نے ایم او یوتقریب میں شرکت کی اورخطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صابر سی ای اوعبداللہ امیر ہسپتال اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ریسکیورز اور ان کی فیملیز کیلیے سروسز پر 50فیصدتک ڈسکاؤنٹ مہیا کریں گے۔ ڈاکٹر صابر کا کہنا تھا کہ بلا شبہ ریسکیو1122 ایک قابل فخر ادارہ ہے اس کی کارکردگی کی بنیاد پررضاکارانہ خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں آخر میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے تمام مہمانوں خصوصا صحافی حضرات کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا،اس موقع پرایمرجنسی آفیسر ساجد حسین،ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹرفیصل محمود، اسٹیشن کوارڈینیٹر ارسلان ادریس بھی موجود تھے۔ Email: avc.chakwal@gmail.com Ph:0543-666094 PUNJAB EMERGENCY SERVICE RESCUE 1122 CHAKWAL No:MC/CHK(089-21) Date:29-03-21 میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو 1122چکوال Contact:0334-8744708 |
---|
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.