چکوال( خرم منظور)چوآ روڈ شیر شاہ چوک بھلہ کریالہ دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی ۔ شفٹ انچارج بلال قاس...
چکوال( خرم منظور)چوآ روڈ شیر شاہ چوک بھلہ کریالہ دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی ۔ شفٹ انچارج بلال قاسم نے بتایا کہ بھلہ سے چکوال جانے والا موٹرسائیکل سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سے جا ٹکرایا ۔ حادثہ کے نتیجہ میں 4 افراد زخمی ہوئے جن میں ملت چوک کے رہائشی 5سالہ زیبا دختر خالد اور 25 سالہ دادگل ولد مسافر ذیادہ زخمی جبکہ محلہ عثمان آباد کے 24 سالہ اشعر ولد شوکت 26 سالہ عدیل ولد شوکت معمولی زخمی ہوئے۔ ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ریسکیورز نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال منتقل کر دیا۔
|
---|
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.