Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

ڈرائی کلین شاپ میں آگ بھڑک اٹھی، فائر فائٹرز نے آگ پرقابو پالیا

چکوال( خرم منظور) ڈرائی کلین شاپ پر آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی۔ ٹیم ممبر نعمان نے بتایا کہ  ہسپتال روڈ/پرانی سبزی منڈی کے ...


چکوال( خرم منظور) ڈرائی کلین شاپ پر آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی۔

ٹیم ممبر نعمان نے بتایا کہ  ہسپتال روڈ/پرانی سبزی منڈی کے قریب گلیوں میں موجود شہریار ڈرائی کلین شاپ میں لوز وائرنگ کہ وجہ سے سپارکنگ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے دکان میں موجود تمام کپڑے اور سامان جل گئے۔

 ریسکیورز کا کہنا تھا کہ تنگ گلیاں ہونے کی وجہ سے فائر فائٹنگ میں بہت مشکلات پیش آئیں، ابتدائی طور پر فائر ایکسٹنگیشرز کا استعمال کرنا پڑا تاہم 9 ہوز بچانے کے بعد واٹر باوذر کی رسائی ممکن ہوئی اور فائر فائٹنگ سے آگ پر قابو پایا گیا۔



ریسکیو 1122 کا پیغام

یاد رہے اس طرح کی جگہیں جہاں فائر وہیکلز نہیں پہنچ سکتیں واٹر ہائیڈرنٹس کا ہونا انتہائی ضروری ہے تاجر حضرات، کمرشل بلڈنگز مالکان اور مخیر حضرات اپنے اپنے علاقوں، شہر بھر کی تنگ گلیوں اور گنجان آبادی کے علاقوں میں واٹر ہائیڈرنٹس انسٹال کرائیں تاکہ مستقبل میں کسی جانی اور مالی نقصان سے بچاؤممکن بنایا جا سکے۔


PUNJAB EMERGENCY SERVICE RESCUE 1122 CHAKWAL

No:MC/CHK(053-21)

  Date:15-02-21

میڈیا کوارڈینیٹر

ریسکیو 1122چکوال

0334-8744708

avc.chakwal@gmail.com


کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.