چکوال(خرم منظور)چک بیلی خان روڈ پر موٹرسائیکل حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو ایمبولینس روانہ ہوئی۔ ریسکیور عاشق حسین نے بتایا کہ مزدہ اور ...
چکوال(خرم منظور)چک بیلی خان روڈ پر موٹرسائیکل حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو ایمبولینس روانہ ہوئی۔ ریسکیور عاشق حسین نے بتایا کہ مزدہ اور موٹرسائیکل کی ٹکر ہوئی جس سے موٹرسائیکل سوار 30 سالہ محمد اویس ولد محمد اشرف ساکن ڈھوک الفو ٹائر کے نیچے آ گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیورز نے ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا۔ ایک اورواقعہ میں ریسکیور نعمان نے بتایاکہ محلہ چاہ لوہاراں کسی گھریلو مسئلہ پر تیز دھار آلہ سے 27 سالہ محمد وقاص ولد محمد حنیف ساکن محلہ چاہ لوہاراں چکوال کا گلہ کاٹا گیا ریسکیو ٹیم پہنچنے سے پہلے ہی نوجوان کی موت واقع ہو چکی تھی، تحقیقاتی ٹیم پہنچنے تک ڈیڈ باڈی ہسپتال منتقل نہیں کی گئی۔ PUNJAB EMERGENCY SERVICE RESCUE 1122 CHAKWAL No:MC/CHK(299-20) Date:07-11-20 خرم منظور میڈیا کوارڈینیٹر |
---|
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.