ہینڈ آؤٹ ریسکیو 1122چکوال نے کھیلوں کا ہفتہ منایا، جس کا مقصدریسکیورز کی ذہنی و جسمانی نشوونماکا خیال رکھنا ہے: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیس...
ہینڈ آؤٹ ریسکیو 1122چکوال نے کھیلوں کا ہفتہ منایا، جس کا مقصدریسکیورز کی ذہنی و جسمانی نشوونماکا خیال رکھنا ہے: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چکوال چکوال(خرم منظور) پنجاب بھرکی طرح چکوال میں بھی کھیلوں کا ہفتہ منایا جارہا ہے ریسکیورز کے درمیان کرکٹ،بیڈمنٹن،رسہ کشی،دوڑ اور ادبی مقابلہ جات کا انعقاد کرایا جا رہا ہے کھیلوں کے انعقاد کا افتتاح کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122چکوال ڈاکٹر عتیق احمد خان نے کہا کہ ان سرگرمیوں کا مقصد ریسکیورز کی ذہنی و جسمانی نشوونما کا خیال رکھنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران چاک و چوبند رہنے کے لیے ضروری ہے کہ اپنی صحت کا خیال رکھا جائے اور باڈی ماس انڈیکس کو کنٹرول کیا جائے، ریسکیو1122اسٹیشن چکوال سے ایڈمن،آپریشنل اور پی ٹی ایس ٹیموں نے حصہ لیا۔ مقابلہ جات میں کرکٹ، بیڈ منٹن، رسہ کشی اور ادبی مقابلہ جات جن میں تلاوت اور نعت کا مقابلہ بھی شامل ہے کرایا گیا۔ ایمرجنسی آفیسر ساجد حسین سینئرنے اس موقع پر ریسکیورز کا سکلز اور فزیکل ٹیسٹ لیا اس موقع پر اکاؤنٹنٹ ملک وقار، ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹر فیصل محمود، اسٹیشن کوارڈینیٹر ارسلان ادریس،شفٹ انچارجز،میڈیا کوارڈینیٹر خرم منظور اور ضلع بھر سے ریسکیورزموجودتھے۔
PUNJAB EMERGENCY SERVICE RESCUE 1122 CHAKWAL No:MC/CHK(299-20) Date:07-11-20 خرم منظور میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو 1122چکوال Contact:0334-8744708 0543-666092 |
---|
کوئی تبصرے نہیں
Thanks for contact, we will reach you soon.