Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG
Tuesday, May 20

Pages

تازہ ترین

یونین کونسلزکمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز کے درمیان مقابلہ

پریس ریلیز                                           ریسکیو رضاکاران کی10ٹیموں کے درمیان نیشنل سی ای آر ٹی چیلنج ٹیم سلیکشن کے لیے م...

پریس ریلیز                                          


ریسکیو رضاکاران کی10ٹیموں کے درمیان نیشنل سی ای آر ٹی چیلنج ٹیم سلیکشن کے لیے مقابلہ کرایا گیا۔ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اآفیسر ریسکیو 1122چکوال


میونسپل کمیٹی چکوال کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی جو دسمبر میں نیشنل کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز چیلنج میں ضلع چکوال کی نمائندگی کریں گے۔ساجد حسین ایمرجنسی آفیسر


 محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے کمیونٹی ٹریننگ پروگرام ریسکیو 1122 کا قابل تعریف  اقدام ہے۔کوثر بلال ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر،عقیل خٹک ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس،کرنل(ر) شبیرصدر  پی ایم اے پنجاب اور  وی ٹی آئی انسٹرکٹرز کا اظہار خیال


چکوال(خرم منظور) نیشنل کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز چیلنج  میں چکوال سے ٹیم سلیکٹ کرنے کے لیے ضلع  بھر میں موجود ریسکیو رضاکاران کے درمیان مقابلہ کرایا گیا جس میں میونسپل کمیٹی چکوال ٹیم کے پہلی پوزیشن حاصل کی یہ بات ڈاکٹر عتیق احمد خان سٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122چکوال نے  میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران بتائی۔

 مقابلہ میں کوثر بلال ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چکوال  نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی دیگر مقررین میں ساجد حسین ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122چکوال،عقیل خٹک ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس،کرنل(ر)شبیر صدر پاکستان میدیکل ایسوسی ایشن پنجاب،محمد عثمان،عدیل عابد،محمدخان انسٹرکٹر ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ چکوال،ساجد حسین انسٹرکٹروکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ تلہ گنگ شامل تھے۔

 ڈاکٹر عتیق احمد خان نے مقابلہ میں حصہ لینے والے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تما م ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بھرپور مقابلہ کیا جس پر وہ تعریف کے مستحق ہیں تاہم کمیونٹی ونگ چکوال میں شامل کورس کوارڈینیٹر خرم منظور اور ان کی ٹیم زاہد عمران،عبید الایاز،محمد فہیم،محمد اکرم، علی رضا  اور راجہ افضال کو خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے سال بھر ٹیموں کو تیار کیا  اور ان کے ساتھ ساتھ پہلی دوسری اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیمز جس کے کمانڈرز آکاش ریاض،اسامہ عباس اور کائنات بتول ہیں کی محنت بھی قابل تعریف ہے۔

 مہمان خصوصی کوثر بلال اور دیگر مقررین نے کمیونٹی ریسکیو اینڈ سیفٹی  پروگرام بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہونے کے لیے ضروری ہے کہ کمیونٹی کو حادثات سے محفوظ رہنے یا خدانخواستہ حادثہ ہونے کی صورت میں پیشہ وارانہ انداز سے نمٹنے کے لیے تیار کیا جائے۔

 چکوال انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز سے آئیں میڈم حسیبہ اور میڈم قرآۃالعین اور ددیگرکالجز اور اداروں سے آئے اساتذہ نے کہا کہ اس مقصد کے لیے ریسکیو1122کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں ۔

پروگرام کے آخر میں ایمرجسنی آفیسر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمز میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ دیگر ٹیموں کوتعریفی سرٹیفیکیٹس دیئے گئے۔


PUNJAB EMERGENCY SERVICE RESCUE 1122 CHAKWAL

No:MC/CHK(219-20)  

  Date:18-11-20  

  خرم منظور میڈیا کوارڈینیٹر

ریسکیو 1122چکوال

Contct:03348744708   

Email:avc.chakwal@gmail.com 

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.

بارش کی وجہ سے ٹریفک میں پھنسے کیری وین میں بچی کی پیدائش

ضلع خوشاب کا گمشدہ بچہ ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا

رکشہ اور ٹرک کے مابین تصادم، حادثے میں ایک شخص شدید زخمی

پیرامیڈکس کے عالمی دن پر پیرامیڈکس کی خدمات کو خراج تحسین

موٹر سائیکل اور کار کے مابین تصادم، حادثے میں دو افراد جان ب...

سرال سے کوٹ اقبال جاتے ہوئے موٹر سائیکل سے گرکر ایک شخص جان...

رپورٹ عید الاضحی2023

ڈب کا 22 سالہ نوجوان دھرابی ڈیم میں ڈوب کر جانبحق

گیس لیکج سے ہونے والے دھماکہ سے کمرے کی چھت گر گئی

ڈیزل پمپ سے پیدا ہونے والا دھواں 3 افراد کی جان لے گیا