Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG
Wednesday, May 28

Pages

تازہ ترین

اڑتالیس گھنٹے بعد کوٹ راجہ ڈیم سےنوجوان کی لاش نکال لی گئی

چکوال(خرم منظور)3 ستمبر 5بجے شام کوٹ راجہ ڈیم نوجوان ڈوبنے کی اطلاع ریسکیو کنٹرول روم میں موصول ہوئی ۔ ریسکیو ٹیم 2 ایمرجنسی گاڑی...


چکوال(خرم منظور)3 ستمبر 5بجے شام کوٹ راجہ ڈیم نوجوان ڈوبنے کی اطلاع ریسکیو کنٹرول روم میں موصول ہوئی ۔ ریسکیو ٹیم 2 ایمرجنسی گاڑیوں کے ساتھ روانہ ہوئی آپریشن کمانڈر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر عتیق احمد خان نے اپنی نگرانی میں سرچ آپریشن 2 وقفوں کے ساتھ 48 گھنٹے رکھا گیا۔

ریسکیو ٹیم کے ساتھ 24 گھنٹے بعد پاکستان ائیر فورس کی غوطہ خور ٹیم بھی شامل ہو گئی۔ تیسرے دن منگلہ سے غوطہ خور ٹیم بھی معاونت کے لیے پہنچ گئی، 48 گھنٹے سرچ آپریشن کے بعد لاش ڈیم سے نکال لی گئی اور لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔

 یاد رہے کہ جمعرات مورخہ 3ستمبر کوٹ راجہ کے رہائشی 2 نوجوان نہانے آئے اور ٹیم کو تیرتے ہوئے کراس کیا واپسی پر 22 سالہ کوٹ راجہ کا رہائشی ظل عباس ولد قلب حسین ڈوب گیا جسے دوسرے ساتھی اور وہاں موجود لوگوں نے بچانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے ڈیم میں پانی کی گہرائی 50 سے 150 فٹ تک ہے۔8 رکنی ریسکیو ٹیم نے پہلے دن 4 گھنٹے سرچ آپریشن جاری رکھا تاہم متاثرہ نوجوان نہیں مل سکا دھند، اور کم روشنی کی وجہ سے  آپریشن صبح تک روک دیا۔

 مورخہ 4 ستمبر صبح8 بجے دوبارہ سرچ آپریشن شروع کیا گیا جس میں پی اے ایف کی غوطہ خور ٹیم نے بھی حصہ لیا۔ تیسرے دن منگلہ سے موسی کمپنی کی غوطہ خور ٹیم بھی معاونت کے لیے پہنچ گئی جن کی کوششوں سے مورخہ 5ستمبر تقریبا 4 بجے نوجون کی نعش مل گئی اور لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ 


یہ خبربھی پڑھیں؛



پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122چکوال
No:MC/CHK(248-20)  
  Date:05-09-20
خرم منظور میڈیا کوارڈینیٹر
۔0334-8744708۔
۔avc.chakwal@gmail.com۔

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.

بارش کی وجہ سے ٹریفک میں پھنسے کیری وین میں بچی کی پیدائش

ضلع خوشاب کا گمشدہ بچہ ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا

رکشہ اور ٹرک کے مابین تصادم، حادثے میں ایک شخص شدید زخمی

پیرامیڈکس کے عالمی دن پر پیرامیڈکس کی خدمات کو خراج تحسین

موٹر سائیکل اور کار کے مابین تصادم، حادثے میں دو افراد جان ب...

سرال سے کوٹ اقبال جاتے ہوئے موٹر سائیکل سے گرکر ایک شخص جان...

رپورٹ عید الاضحی2023

ڈب کا 22 سالہ نوجوان دھرابی ڈیم میں ڈوب کر جانبحق

گیس لیکج سے ہونے والے دھماکہ سے کمرے کی چھت گر گئی

ڈیزل پمپ سے پیدا ہونے والا دھواں 3 افراد کی جان لے گیا