Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

اکوال تالاب میں 16 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق

چکوال(خرم منظور)اکوال ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی آصف ایل ایف آر نے بتایا کہ اکوال گاؤں پیرسکھی دربار کے...



چکوال(خرم منظور)اکوال ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی آصف ایل ایف آر نے بتایا کہ اکوال گاؤں پیرسکھی دربار کے قریب 16سالہ ارسلان ولد محمد سعید ساکن ملکوال نہانے کے لیے تالاب میں اترتے ہی چکنی مٹی(دلدل) میں پھنس گیا اور وہیں ڈوب گیا۔

 ریسکیورز نے مصنوعی طریقے سے سانس اور دل کی دھڑکن بحال کرنے کی کوشش کی اور سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کر دی یہ ایک گڑھا تھا جو مٹی اٹھانے کے وجہ سے بن گیا تھا اور حالیہ بارشوں کی وجہ سے ایک تالاب کی صورت اختیار کر چکا تھا۔ 




پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122چکوال
No:MC/CHK(249-20)  
  Date:08-09-20
خرم منظور میڈیا کوارڈینیٹر
۔0334-8744708۔
۔avc.chakwal@gmail.com۔

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.