Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG

تازہ ترین

latest

رپورٹ عید الفطر2020:ریسکیو 1122چکوال

بانوے 92افراد کو عید الفطر پر ریسکیو کیا گیا,عید کے دوران 02افراد ڈوب گئے،جبکہ2ٹریفک حادثہ میں دم توڑ گئے۔ڈاکٹر عتیق احمد خان  ...



بانوے 92افراد کو عید الفطر پر ریسکیو کیا گیا,عید کے دوران 02افراد ڈوب گئے،جبکہ2ٹریفک حادثہ میں دم توڑ گئے۔ڈاکٹر عتیق احمد خان

 اپنی حفاظت اور بے جا کالز کے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر یسکیو1122چکوال

چکوال(خرم منظور)عید الفطر 2020کی چار روزہ رپورٹ ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122نے جاری کر دی جس کے مطابق چار دن میں 6034کالز موصول ہوئیں جبکہ ایمرجنسی کالز کی تعداد97 تھی جن میں سے 37ٹریفک حادثات،38میڈیکل،01اونچائی سے گرنے،06آگ لگنے،02کرائم ایمرجنسیز،01ڈوبنے کے واقعہ اور 12دیگرایمرجنسیزشامل ہیں،ان ایمرجنسیز میں 92افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عید الفطر کے دنوں میں سیروتفریح کے دوران تکیہ شاہ مراد کے رہائشی 2نوجوان 18سالہ محمود حسین اور 16سالہ شہریارعید کے دوسرے دن ڈھوک ٹالیاں ڈیم میں ڈوب کر جانبحق ہوئے، روڈ ٹریفک حادثات کی تفصیلات کے مطابق 37روڈ ٹریفک حادثات میں 45افراد (31مرد،14خواتین(کو ریسکیو کیا گیا جن میں 2موقع پردم توڑ گئے جن میں 45سالہ ملک اختر زمان ولد محمد زمان ساکن حیدر ٹاؤن چکوال جن کا تعلق محکمہ پولیس سے ہے رتہ موڑ کے قریب بس اور کار تصادم میں شہید ہوئے جبکہ 65سالہ افضال ولد گلستان خان ساکن تھوہا ہمایوں بھون روڈ پر کار الٹنے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے شامل ہیں۔

 ان حادثات میں 31موٹر سائیکل،04 کاریں،01 رکشہ اور 01بس شامل تھی زخمیوں میں ذیادہ افراد کی عمر21سے30سال تھی 25حادثات تیز رفتاری جبکہ 07حادثات بے احتیاطی کی وجہ سے پیش آئے، عید کے دوران06آگ لگنے کی ایمرجنسیز ہوئیں جن میں 02 شارٹ سرکٹ،01 گیس لیکج اور 03بے احتیاطی کی وجہ سے آگ لگی ریسکیو فائر فائٹرز نے آگ پر بر وقت قابو پایا اور 02ملین کا سامان جلنے سے بچایا تاہم01ملین کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنے ریسکیورز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریسکیورز اور ڈیوٹی آفیسرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں  انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ موٹر سائیکل حادثات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن2افراد کا روڈ ٹریفک حادثہ کے دوران زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھنااور 02نوجوانوں کا ڈوبنا قابل افسوس ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے کہ حفاظتی انتظامات کو ہر موقع پر یقینی بنائیں،حادثات ہونے سے پہلے ان کے بارے حفاظتی انتظامات پورے کرنا ہی بہترین طریقہ ہے،انہوں نے کہا کہ صحافی حضرات کو چاہیے کہ میڈیا کے ذریعے افرادکی اپنی حفاظت اور بے جا کالز کے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے کی کوشش کریں،انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122چکوال نے عیدالفطرکو پر امن بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے اسٹیشن مانیٹرننگ آئی پی کیمروں اوروہیکل ٹریکر سسٹم کی مدد سے کی، ضلع بھر کے مختلف مقامات پر کی پوائنٹس بنائے گئے اور ریسکیورز کی اضافی ڈیوٹیاں لگائی گئیں جو کی احسن انداز میں ادا کی جا رہی ہیں۔

پیشنٹ ٹرانسفر سروس کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122چکوال نے کہا کہ عید کے تین دنوں میں 25 ایمرجنسی مریضوں کو ایڈوانس ٹریٹمنٹ کے لیے  چھوٹے ہسپتالوں سے بڑے ہسپتالوں میں فوری باحفاظت منتقل کیا گیا۔




پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 چکوال
ہینڈ آؤٹ
No:MC/CHK (117-20)  
  Date:27-05-20  
  خرم منظور میڈیا کوارڈینیٹر
  ریسکیو 1122چکوال
Contct:0334-8744708  
 avc.chakwal@gmail.com


Punjab Emergency Service Rescue 1122 Talagang Road Chakwal,Ph:0543666092

28-05-2020

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.