Page Nav

HIDE
GRID_STYLE
HIDE_BLOG
Wednesday, March 19

Pages

تازہ ترین

سالانہ ایمرجنسیز رپورٹ:2022ریسکیو 1122چکوال

2022میں ریسکیو 1122چکوال کوموٹربائیک ریسکیو سروس کے لیئے 50 موٹرسائیکل فراہم کیے گئے اور ضلع کی تمام تحصیلوں میں سروس کاباقاعدہ آغاز کر دیا ...



2022میں ریسکیو 1122چکوال کوموٹربائیک ریسکیو سروس کے لیئے 50 موٹرسائیکل فراہم کیے گئے اور ضلع کی تمام تحصیلوں میں سروس کاباقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چکوال


گذشتہ سال 13106  افراد کو ریسکیو کیا، 76  افرادجانبحق ہوئے،278فائر ایمرجنسیز میں 299ملین کا سامان محفوظ کیا گیا۔ ڈاکٹر عتیق احمد خان


 ریسکیو آن لائن ٹریننگ ایپلیکیشنز کے ذریعے3011رضاکاران کو ٹریننگ مکمل کرائی گئی،74یونین کونسلز میں ریفریشر سی اے ڈی آر ای کورسز کرائے گئے: ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چکوال


چکوال(خرم منظور) گذشتہ سال131379کالز موصول ہوئیں جن میں (9%)12419 ایمرجنسی کالز،ڈسٹارٹد اور بوگس کالز کی تعداد110239 (84%)جبکہ 8721 (7%)انفارمیشن کالز ہیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹرعتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 چکوال نے ریسکیواسٹیشن پرمنعقدہ میٹنگ کے دوران سالانہ کارکردگی ر پورٹ پیش کرتے ہوئے کیا  ایمرجنسیز کی تفصیلات کے مطابق2783 ٹریفک حادثات، 7556میڈیکل ایمرجنسیز،278آگ لگنے،235کرائم کے واقعات ہوئے کرائم ایمرجنسیز میں لڑائی جھگڑے کے 118،گولی لگنے کے 60 واقعات رونما ہوئے،06کیسز زہریلی چیز نگھلنے جبکہ45ایمرجنسیز جس میں خود کشی کی کوشش کی گئیں جبکہ دیگر  6کرائم کیسز شامل ہیں ڈیل کیں ان ایمرجنسیز میں 10افراد موقع پر زندگی کی بازی ہار گئے ، 22 ڈوبنے کی ایمرجنسیز جن میں 7افرادجانبحق ہوئے,عمارتیں منہدم ہونے کی 3 ایمرجنسیز،اونچائی سے گرنے کی 465ایمرجنسیز اوران کے علاوہ مختلف نوعیت کی1077 ایمرجنسیزپر ریسکیو1122 چکوال سے ریسپانس کیا گیا، مختلف نوعیت کی 1077ایمرجنسیز میں 96 جانوروں /پرندوں کو ریسکیو کیا گیا،72کرنٹ لگنے،20 سانپ ڈ سنے،391ڈیلوری کیسز10گہرے کنویں سے ریسکیو کرنے کے واقعات  بھیشامل ہیں اس طرح جنوری تا دسمبر2022تک ٹوٹل12419ایمرجنسیز ریکارڈ ہوئیں جن میں سے 15میجر ایمرجنسیز نوٹ ہوئیں۔ ان حادثات میں 13106 افرادمتاثر ہوئے جنہیں ابتدائی طبعی امداد مہیا کرنے کے بعد ہاسپٹل منتقل کیا گیا ان حادثات میں 76موقع پر جاں بحق ہوئے.ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرعتیق احمد خان نے بتایا کہ ایمرجنسی پر پہنچنے کا اوسط ٹائم 6منٹ24سیکنڈ رہا، 2022میں ٹوٹل 2783 روڈ ٹریفک حادثات میں ٹوٹل 3061متاثرین میں سے 2482مرد اور 579خواتین کو ریسکیو کیا گیا ان میں 1345 ڈرائیور،1150مسافراور 566پیدل چلنے والے  شامل تھے،جن میں سے 20موقع پر جاں بحق ہوئے، 2187موٹرسائیکل،373کاریں، 50ٹرک،248 رکشے،16بسیں،146 وین25, ٹریکٹر ٹرالی اور اس کے علاوہ45دوسری گاڑیاں ان حادثات میں متاثر ہوئیں. 1600حادثات اوور سپیڈ  جبکہ 1079لاپرواہیکی وجہ سے پیش آئے،سب سے ذیادہ 826افراد جن کی عمر 21 سے30سال ہے حادثات کا شکار ہوئے،278 فائر ایمرجنسیز میں 05شخص زخمی ہوا جبک،71شارٹ سرکٹ،18گیس لیکج،01سیلنڈر فائر،6کچن36,جنگل میں آگ لگی،03موم بتی کی وجہ سے،74لاپرواہی اور 69دیگر وجوہات سے آگ لگی،42کمرشل علاقہ جات میں جبکہ 84رہائشی علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات میں 85ملین کا سامان جل گیا جبکہ بروقت کاروائی کی وجہ سے 299ملین کا سامان محفوظ کیا گیا۔گذشتہ سال پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے2301مریضوں کو بہتر علاج کے لئے چھوٹے ہسپتالوں سے بڑ ے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیاجن میں سے 1796جدید سہولیات کی کمی کے باعث جبکہ 505مریض سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کے باعث منتقل کیے گئے سال 2022میں شروع ہونے والی موٹربائیک ریسکیو سروس کے ذریعے 893ایمرجنسیز پر اوسطا1منٹ 57سیکنڈز کے رسپانس ٹائم  میں 845افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی،


ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنے کمیونٹی سروسز کی کا رکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو محافظ سروس اور ٹریننگ سیشنز کے ذریعے عوام میں حادثات سے بچاؤ،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے کا شعور بیدار کرنے کی بھرپورکوشش جاری ہے، محفوظ معاشرے کے قیام کے لئے ضلع بھر میں یونین کونسلز کی سطح پرکمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمزکو ریفریشر سی اے ڈی آر ای کورسز کرائے گئے ہیں جبکہ ضلع بھر میں ابتدائی طبعی امدادکی تربیت مہیا کرنے کی ٹریننگز پی ایل ایس پی پروگرام اور ریسکیو کیڈٹ کارپس موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے بھی دی جا رہی ہے  آر سی سی اپلیکیشن میں  اب تک 7113رضاکار وں نے رجسٹریشن مکمل کی ہے جبکہ  پی ایل ایس پی کے ذریعے 3011افراد کو ٹریننگ کرائی جا چکی ہے ڈاکٹر عتیق احمد خان نے کہا کہ تمام ریسکیورز مبارکباد کے مستحق ہیں جو اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر مخلوق خدا کی مدد کرتے ہیں ریسکیورز کے ذمہ خدمت خلق کا کام ہے  اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سر انجام دینا ہر ریسکیور کا فرض ہے۔

، انہوں نے کہا کہ سال 2023میں مزید بہتر اندازاور نئے جذبے کے تحت سروس کو چلائیں گے اس مقصد کے حصول کے لیے ریسکیو 1122کے نام سے موبائل ایپلیکیشن بھی لانچ کی گئی ہے جس کے تحت ایمرجنسی کی صورت میں کالرز نہ صرف براہ راست ایمرجنسی گاڑی سٹاف سے بات کر سکیں گے بلکہ گاڑیوں کی لوکیشن ٹریکر پربراہ راست دیکھ بھی سکیں گے جس سے کمیونیکیشن میں بہتری کے ساتھ ساتھ ریسپانس ٹائم بھی مزید بہتر بنانا ممکن ہو گا،اس موقع پردیگر ایڈمن سٹاف کے ساتھ ایمرجنسی آفیسرساجد حسین،سینئر اکاؤنٹنٹ ملک وقار ،ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹرفیصل محمود، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر خرم منظور،اسٹیشن کوارڈینیٹر چکوال ممتازابوبکر اعوان،اسٹیشن کوارڈینیٹر چوآ سیدن شاہ ارسلان ادریس،اسٹیشن کوارڈینیٹرکلرکہارعاشق حسین،لیڈ فائر ریسکیور نعمان اختر،لیڈ فائر ریسکیور آصف عمران اورلیڈ فائر ریسکیور مصدق حبیب موجود تھے۔    


 

PUNJAB EMERGENCY SERVICE DEPARTMENT RESCUE 1122 CHAKWAL

ہینڈ آؤٹ

No:MC/CHK(001-23)  

Date:01-01-23  

میڈیا کوارڈینیٹر

ریسکیو 1122چکوال

Contact:0334-8744708

کوئی تبصرے نہیں

Thanks for contact, we will reach you soon.

بارش کی وجہ سے ٹریفک میں پھنسے کیری وین میں بچی کی پیدائش

ضلع خوشاب کا گمشدہ بچہ ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا

رکشہ اور ٹرک کے مابین تصادم، حادثے میں ایک شخص شدید زخمی

پیرامیڈکس کے عالمی دن پر پیرامیڈکس کی خدمات کو خراج تحسین

موٹر سائیکل اور کار کے مابین تصادم، حادثے میں دو افراد جان ب...

سرال سے کوٹ اقبال جاتے ہوئے موٹر سائیکل سے گرکر ایک شخص جان...

رپورٹ عید الاضحی2023

ڈب کا 22 سالہ نوجوان دھرابی ڈیم میں ڈوب کر جانبحق

گیس لیکج سے ہونے والے دھماکہ سے کمرے کی چھت گر گئی

ڈیزل پمپ سے پیدا ہونے والا دھواں 3 افراد کی جان لے گیا